17/02/2026
ماہِ رمضان المبارک کی آمد سے قبل بامخیل کے عوام کے لیے خوشخبری۔
باجا، بامخیل میں قائم کیا گیا نیا 132/11 کے وی گرڈ اسٹیشن گزشتہ روز نو لوڈ پر کامیابی سے انرجائز کر دیا گیا ہے۔ ان شاء اللہ، گدون گرڈ اسٹیشن سے فراہم کیا جانے والا لوڈ اب موجودہ فیڈر کی بجائے باجا ایکسپریس اور نیو بامخیل فیڈرز پر منتقل کر دیا جائے گا۔
اس لوڈ کی منتقلی سے وولٹیج پروفائل میں نمایاں بہتری آئے گی، اوور لوڈنگ کم ہوگی، ٹرپنگ کے مسائل میں کمی ہوگی اور فالٹس کی شرح بھی کم ہو جائے گی۔