
08/06/2025
عیدالاضحی کے پُرمُسرّت موقع پر تنظیم کے نوجوانوں کا صفائی کا خاص خیال رکھتے ہُوئے کُچھ اہم اقدامات:
۱۔ قربانی کے جانوروں کے باقیات کے لئے شاپرز تقسیم کیے گئے تا کہ گندگی اور بدبوؤں سے لوگوں کو تکلیف کا سامنا نہ ھو۔
۲۔ خصوصی ٹرالی کا اہتمام کیا گیا جِس میں جانوروں کے باقیات کے بھرے شاپرز جمع کر کے ٹی ایم اے صوابی سے مختص شدہ جگہ پر پہنچا دیا گیا۔
۳۔ پورے محلے کی صفائی کی گئی،راستوں اور نالیوں کی صفائی پر خصوصی دیہان دیا گیا ۔