07/09/2025
دالوڑئ گدون سیلاب متاثرین کیلئے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے طرف سے امدادی وفد
فضیلۃ الشیخ مولانا سید عتیق الرحمن شاہ صاحب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث شمالی پنجاب کی ہدایت پر مرکزی جمعیت اہل حدیث راولپنڈی سٹی کے احباب نے سیلاب زدگان سے تعاون کے لئے کافی سامان کا بندوبست کیا اور پھر دو ستمبر 2025 بروز منگل صبح 11 بجے فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر علی محمد ابو تراب حفظہ اللہ سینیئر نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان اور خیبر پختون خواہ کے نائب امیر مولانا عبدالرب صاحب کی قیادت میں مولانا محمد احسن فاروقی صاحب امیر مرکزیہ راولپنڈی سٹی ، حافظ عبدالحمید سلفی صاحب سینئر نائب امیر مرکزیہ راولپنڈی سٹی ، حافظ ثنا اللہ ثاقب صاحب نائب امیر مرکزیہ راولپنڈی سٹی اور مولانا صدیر احمد ہزاروی ناظم شعبہ خدمت خلق مرکزیہ راولپنڈی سٹی ایک ٹرک سامان جس میں بستر ، ضروریات زندگی کا راشن ، آٹا اور گھریلو ضروریات کا دیگر سامان لے کر صوابی پہنچے۔۔راستے میں فضیلۃ الشیخ مولانا روح اللہ توحیدی صاحب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث خیبر پختون خواہ شامل کارواں ہو گئے اور یوں یہ قافلہ صوابی "گدون " پہنچا۔