09/08/2023
پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں آئے روز طالبات کیساتھ جنسی زیادتیوں اور طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات کو مدنظر رکھ کر میں نے ضلع صوابی میں سٹوڈنٹس رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی بنانے کا ارادہ کیا ہے جس میں ضلع صوابی کے طلبہ وطالبات کے والدین ،صحافی حضرات،سیاسی و مذہبی رہنماء اور صوابی بار کے وکلاء شامل ہوں گے
اس سوسائٹی میں شامل ممبرز طلبہ و طالبات کو یونیورسٹیوں میں درپیش مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کیلئے آئینی،قانونی اور سماجی کردار ادا کریں گے۔
اس بابت بہت جلد ایک میٹنگ منعقد کی جائیگی جس میں سوسائٹی کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی گفتگو کے بعد سوسائٹی کا اعلان اور مستقبل کیلئے لائحہ عمل طے کریں گے
آصف علی ایڈوکیٹ شاہ منصور