27/09/2025
صوابی ۔۔تھانہ ٹوپی کے حدود میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان تین گھنٹوں سے مقابلہ جس میں ایک پولیس اہلکار زحمی جبکہ ڈاکو ہلاک ۔۔۔صوابی ۔۔ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
🔹 *صوابی: شہری سے موٹرسائیکل چھیننے والا راہزن پولیس مقابلے میں ہلاک*
🔹 *راہزن کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی، فوری طور پر ہسپتال منتقل*
چھینی گئی موٹرسائیکل اور آلہ خوف/ضرر پستول پولیس نے برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مدعی شہری نے تھانہ ٹوپی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ بائی پاس روڈ پر ایک راہزن نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین لی۔ اس اطلاع پر گشت پر مامور پولیس پارٹی بمعہ ایس ایچ او موقع پر پہنچی اور مدعی کی نشاندہی پر ملزم کا تعاقب کیا۔ ملزم نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع پر اضافی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے ملزم کو گھیرے میں لیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد راہزن ہلاک پایا گیا۔
ہلاک شدہ ملزم کی شناخت فاروق ولد محمد یوسف ساکن گاڑ چم بٹاکڑہ کے نام سے ہوئی۔ ریکارڈ کے مطابق ملزم آئس کا عادی تھا۔ اس کے خلاف راہ چلتی خواتین کو گالم گلوچ اور تنگ کرنے، راہزنی، بھتہ وصول کرنے اور گلیوں میں ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے کی تحریری شکایات موجود تھیں۔ ملزم کے قبضے سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور آلہ خوف ضرر پستول سمیت برآمد کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی نے پولیس پارٹی کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ صوابی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
* #ترجمان ضلعی پولیس صوابی*