
22/12/2024
22 دسمبر سال کا چھوٹا ترین دن اور دسمبر کی 23 ویں شب سب سے لمبی رات ہوگی.
22 دسمبر سال رواں کا سب سے چھوٹا دن اور 23 دسمبر کی رات سب سے طویل رات ہوگی ، 22 دسمبر کو سورج 7 بج کر 6 منٹ پر طلوع ہوگا جبکہ 5 بج کر 14 منٹ پر غروب ہوگا ، اس طرح دن کا دورانیہ 10 گھنٹے 8 منٹ کا ہوگا جبکہ رات کا دورانیہ 13 گھنٹے52 منٹ ہو گا۔ ، 23 دسمبر سے دن کا دورانیہ بڑھنا اور رات کا دورانیہ کم ہونا شروع ہو جائے گا ، 21 , 22 مارچ 2025 کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوجائے گا۔