07/10/2025
پریس ریلیز
*صوابی۔تھانہ پرمولی پولیس کی کامیاب کارروائی، اندھے قتل کا ڈرامہ بے نقاب — قاتل بیوی ہی نکلی*
*بیوی اشناء سمیت دو ملزمان گرفتار، آلہ قتل پستول برآمد*
تھانہ پرمولی پولیس نے جدید تفتیشی خطوط پر کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا۔ مقتول فرمان اللہ کو اس کی اپنی بیوی نے اپنے ساتھی عاقب خان کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
ملزمہ نے ابتدائی طور پر بے گناہ افراد پر دعویداری کی تھی، تاہم پولیس نے انتہائی شفاف، پیشہ ورانہ اور میرٹ پر مبنی تفتیش کے ذریعے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرکے کیس کو منتقی انجام تک پہنچا دیا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 25 ستمبر 2025 کو مدعیہ مقدمہ مسماة حلیمہ بیوہ فرمان اللہ ساکن شیر درہ نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ بچوں کے ہمراہ سوئی ہوئی تھی کہ اسی دوران دو نامعلوم ملزمان نے اس کے شوہر فرمان اللہ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ بعد ازاں مدعیہ نے دو افراد پر دعویداری بھی کی، جو شفاف تفتیش کے دوران غلط ثابت ہوئی۔
اس واقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ضیاء الدین احمد نے فوری طور پر مقامی پولیس کو اصل حقائق سامنے لانے اور مقدمہ ٹریس کرنے کا ٹاسک سونپا۔
ڈی ایس پی سرکل رزڑ حسن خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ پرمولی جناب علی خان بمعہ تفتیشی آفیسر لقمان خان نے شواہد اکھٹے کیے، جن سے انکشاف ہوا کہ مقتول کی بیوی ہی قتل میں ملوث ہے۔
ملزمہ کو حراست میں لے کر جب تفتیش کی گئی تو اس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ *قبل شوہر نے اپنے دوست *عاقب خان (جو اُس وقت قتل کے مقدمہ 302 کا مجرم تھا)* کو گھر میں پناہ دی تھی۔ اسی دوران دونوں کے درمیان مراسم قائم ہوئے۔ بعد ازاں دونوں نے منصوبہ بندی کے تحت فرمان اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔