Faizan Studio

Faizan Studio Welcome to Faizan Studio ! We Create Promotional Content Contact No : 03149971426

Thank you E Swabi Team ♥️🍀
03/07/2026

Thank you E Swabi Team ♥️🍀

A heartfelt thank you to Team Faizan Studio, our Official Media Partner for E-Swabi Conference 2026. ❤️

Their dedication, creativity, and professionalism played a key role in capturing and showcasing the moments that made this event memorable. From event coverage to preserving the energy and excitement of the conference, their contribution was truly invaluable.

We sincerely appreciate the support and commitment of the entire Faizan Studio team. Thank you for being an important part of the E-Swabi journey.

We look forward to working together again in the future, InshaAllah.

Clicks by Faizan studio
27/06/2026

Clicks by Faizan studio

Click by Faizan studio
25/06/2026

Click by Faizan studio

قدرت کا اصول ہے کہ اگر آپ پورے دل سے ایک شے کی طلب کریں۔۔اس کے لیے محنت کریں کوشش کریں تو آپ کو مواقع بھی ضرور ملتے ہیں اور آسانیاں بھی میسر ہوجاتی ہیں۔۔۔کیس سٹڈی کے طور پر۔۔میں اپنی ذاتی زندگی سے مثال دیتی ہوں۔۔

میں نہم میں تھی میری منگنی ہوئ۔۔قبیلے کے رواج کے مطابق کم عمری میں ہی بیٹیوں کی شادی کردی جاتی ہے۔۔خیر۔۔میں پریشان تھی۔۔کیوں کہ میں پڑھنا چاہتی تھی۔۔ڈھیر سارا۔۔اتنا کہ میری روح سیراب ہوجاۓ ۔۔میں اپنے اسکول کی ٹاپر تھی۔۔ایک ٹیچر نے کہا کہ آپ والدین سے بات کریں۔۔ان سے شادی کے لیے وقت مانگیں۔۔لیکن میں شروع سے اپنے بابا کی اچھی بیٹی بننا چاہتی تھی۔۔سو انھیں بالکل نہیں کہہ سکتی تھی کہ مجھے شادی نہیں کرنی۔۔حالانکہ کہتی تو وہ مان بھی جاتے ۔۔مگر مجھے تھا کہ وہ فیصلہ کر رہے ہیں تو کچھ سوچ سمجھ کر ہی کر رہے ہوں گے۔۔۔خیر میں نے امی کے کان لگ کر بس ایک بات کہی۔۔کہ آپ لوگ دن رکھنے سے قبل میری پڑھائ کی بات ضرور کیجئے گا۔۔اگر پہلے سے بات کی گئی تو ان کو اندازہ ہوجاۓ گا کہ لڑکی پڑھائ کے حوالے سے سنجیدہ ہے ساتھ ہی میرے مائنڈ سیٹ کا بھی انھیں پتا چل جاۓ گا۔۔خیر۔۔بابا نے کہا ضرور۔۔میرے ساس سسر کو بلوایا انھیں بتایا کہ سدرہ آگے پڑھنا چاہتی ہے اگر آپ لوگوں کو اعتراض نہ ہو تو اسے پڑھنے دیجیے گا۔۔اسے شوق ہے یہ ضرور آپ کا نام روشن کرے گی۔۔انھوں نے کہا ہمیں کوئ اعتراض نہیں ہے پڑھائ ایک مثبت اور اچھی بات ہے ہم پڑھائیں گے ان شاءاللہ ۔۔

خیر۔۔مجھے کچھ خاص یقین نہیں تھا کیوں کہ شادی سے پہلے کے وعدوں اور بعد کے حالات میں فرق ہوتا ہے۔۔بہرحال پورے دل سے اللہ سے دعا کرتی رہی کہ یا اللہ اگر میری پڑھائ ہمارے حق میں بہتر ہے تو میرے راستے آسان فرمادیجیے گا۔۔۔
میرے پاس دو پلان تھے۔۔پلان اے کہ میں ریگولر ایف ایس سی میں ایڈمیشن لوں گی اور پلان بی کہ اگر خدانخواستہ سسرال سے اجازت نہ ملی تو ورچوئل سے پڑھ لوں گی پیپر دے دیا کروں گی۔۔

شادی ہوئ تو بابر کا رویہ اچھا تھا۔۔انھوں نے کہا کہ میں نے تمہارا بڑا نام سن رکھا تھا۔۔نندیں گھر میں بات کرتی رہتی تھی۔۔ساتھ ہی دہم میں میں صوبائی لیول تک تقریباً پانچ مقابلوں میں اپنے اسکول کی طرف سے مقررہ کے طور پر شریک ہوئ اور سارے لیولز پر پہلی پوزیشن کے بعد صوبائ لیول پر لاہور پہنچی تھی۔۔سو کچھ وہ بھی چرچے ہر طرف تھے۔۔اس سے پہلے مدرسے میں لیپ ٹاپ بھی بطور انعام اس وقت کے وزیر اعلی شہباز شریف کی جانب سے ملا تھا اور تب بھی پورے مدرسے کی میں واحد لڑکی تھی۔۔سو وہ قصہ بھی مشہور تھا۔۔خیر میری شہرت میرے سسرال تک بڑے مثبت انداز میں پہنچی۔۔بابر نے کہا مجھے یقین ہے کہ تم وقت ضائع کرنے والی نہیں ہو سو ریگولر پڑھائ کرو جو پڑھنا ہے وہ پڑھو۔۔میں نے بھی وعدہ کیا کہ میں گھر کی ساری ذمہ داریاں پورے دل سے نبھاؤں گی آپ کو یا آپ کی فیملی کو مجھ سے شکایت نہیں ہوگی ان شاءاللہ ۔‌
وہ اپنے وعدے پر پکے رہے اور میں اپنے قول کو خوش اسلوبی سے نبھاتی رہی الحمدللہ ۔۔

میرا دل ڈاکٹر بننے کا تھا کیوں کہ سائنس سبجیکٹس میری فنگر ٹپس پر تھے۔۔اسکول میں ٹاپ بھی کیا تھا۔۔نمبر بھی اچھے خاصے تھے۔۔مگر پھر میری وہی پلان اے بی والی عادت۔‌میں نے حساب لگایا کہ اگر میں ایف ایس سی پری میڈیکل کرتی ہوں تو دو سال بعد مجھے اسلام آباد یا لاہور شفٹ ہونا پڑے گا۔۔آگے کی پڑھائ کے لیے۔۔اگر میرے بچے ہوۓ تو میں کس کے پاس چھوڑ کر جاؤں گی؟ گھر پیچھے کیسے مینیج ہوگا؟ کیوں کہ میں بڑی بہو ہوں۔۔ساس بزرگ ہیں۔۔ اور اگر جاتی بھی ہوں تو کیا میرے ذاتی اتنے وسائل ہیں کہ میں اپنے میکے یا بابر کی مدد کے بغیر اپنی پڑھائ جاری رکھ سکوں۔۔یہاں آپ سب کو عجیب لگے لیکن میری سیلف اسٹیم ہائ تھی۔۔مجھے لگتا تھا کہ وہ لوگ جو مجھے پڑھارہے ہیں وقت دے رہے ہیں میرے ساتھ بھلائی کا معاملہ کررہے ہیں۔۔سو مجھے کم ازکم اپنے شوق کا بوجھ ان پر نہیں لادنا چاہیے۔‌کالج سے مجھے اسکالرشپ ملی تھی وین کا کرایہ میں شام کو ٹیوشنز پڑھا کر دیدیا کرتی تھی۔۔۔

وہ دو سال میں نے خوب دل لگا کر پڑھائ کی۔۔گھر کے کام بھی پڑھائ بھی۔۔ساتھ اسکلز سیکھ کر فری لانسنگ بھی۔۔۔۔آگے پھر بی ایس کیا۔۔یونیورسٹی سے ہمارا فاصلہ چالیس کلو میٹر تھا ایک طرف کا۔۔دونوں ملا کر کہیں اسی کلو میٹر۔۔روزانہ کا سفر۔‌گھر کی ذمہ داریاں پروجیکٹس کا بوجھ۔۔آف کورس۔۔میں تھک جاتی تھی۔لیکن پھر سوچتی تھی کہ نہیں۔۔یہ میری منزل نہیں ہے۔‌مجھے چلتے رہنا ہے ان شاءاللہ ۔۔پہلا سمیسٹر یونیورسٹی بس میں گئی پھر اللہ کریم نے مجھے اپنی ذاتی گاڑی دیدی۔‌باقی کا سارا عرصہ اپنی گاڑی پر روزانہ یونیورسٹی آتی جاتی رہی الحمدللہ ۔۔یوں بی ایس کے بعد اب ایم بی اے ایگزیکٹو کا سفر جاری ہے اور یہ بھی رکنا نہیں ہے آگے پی ایچ ڈی ہوگی بزنس اینڈ مارکیٹنگ میں ہی ان شاءاللہ ۔۔

میرا پورا سسرال یہاں فیس بک/سوشل میڈیا پر میرے ساتھ ایڈ ہے بابر کے بہن بھائ بھانجوں سمیت کزن اور ان کی بیویاں، ان کا پورا ددھیال ننھیال سب موجود ہیں۔۔میری سٹرگل کے سب گواہ ہیں۔۔بہت زیادہ عزت کرتے ہیں اور ہمیشہ ایڈمائر کرتے ہیں الحمدللہ ۔۔

پوری کہانی کا مقصد۔۔کہ آپ کی اگر جائز خواہش ہو اور شدید ترین لگن ہو تو اللہ کریم راستے بنادیتے ہیں۔۔ہاں اپنے حصے کی مشقت تو آپ کو کرنی ہوگی۔۔

دوسرا اپنی زندگی میں ایک ہی گول بنا کر اس کے ساتھ سٹک نہ ہوجائیں۔۔وقت اور حالات کے مطابق فیصلے لیں۔‌اپنے آپ میں لچک رکھیں۔۔ضرورت پڑنے پر پلان بی یا سی یوز کرلیں۔۔ایک ہی گول کے ساتھ چپک جائیں گے اور اگر وہ پورا نہ ہوا تو شدید مایوسی ملے گی‌‌لوگ ڈپریشن میں خودکشی تک کرلیتے ہیں ۔۔میں شاید ڈاکٹر بن کر بھی اتنی خوش، مطمئن اور کامیاب نہ ہوتی جتنی آج ہوں الحمدللہ صرف اس لیے کہ میں نے حالات کے ساتھ ایڈجسٹ کیا پھر فیصلے لیے۔۔‌اگر خدانخواستہ بابر نہ پڑھنے دیتے تو گھر تو خراب نہیں کرنا تھا۔۔پھر پلان بی یہی تھا کہ ورچوئل سے پڑھ لوں گی بس چھوڑنا نہیں ہے ان شاءاللہ ۔۔

سو اپنے خوابوں کو زندہ رکھیں۔۔ان پر کام کریں۔۔محنت کریں۔۔لڑائ نہیں سمجھداری سے اپنی بات سامنے رکھیں اور اللہ کریم سے دعا کرتے رہیں۔۔کہ اگر آپ کے حق میں بہتر ہے تو آپ کے لیے راستے آسان ہوجائیں‌‌مشکلات دور ہوجائیں ۔۔وہ سب کی سنتا ہے آپ کو بھی نوازے گا ضرور نوازے گا ان شاءاللہ

سلامت رہیں

سدرہ نسیم

#

Happy Birthday to our CEO Faizan Khan 😍♥️
24/06/2026

Happy Birthday to our CEO Faizan Khan 😍♥️

Clicks From E-Swabi conference at Swabi
22/06/2026

Clicks From E-Swabi conference at Swabi

Address

Swabi
23430

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faizan Studio posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share