Republic News

Republic News ہر لمحہ آپ کے ساتھ Republic News is committed to bring latest news at first minute you!

وفاقی حکومت کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف دوبارہ کارروائی کا فیصلہاسلام آباد (ری پبلک نیوز) - وفاقی وزارت داخلہ ...
02/08/2025

وفاقی حکومت کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف دوبارہ کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (ری پبلک نیوز) - وفاقی وزارت داخلہ نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انڈر ٹرائل افغان باشندوں کی واپسی کے لیے فارن ایکٹ کی دفعہ 14-بی نافذ کی جائے گی، جبکہ سزا کاٹنے والے اور زیر سماعت مقدمات والے افراد کو بھی ملک واپس بھیجا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے مطابق پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کی مدت 30 جون کو ختم ہو چکی ہے، اور اب اس کارڈ پر ملک میں قیام غیر قانونی تصور ہو گا۔ وزارت نے تمام متعلقہ حکام بشمول ضلعی انتظامیہ، پولیس اور جیل حکام کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ ایسے تمام غیر ملکیوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سرگودھا: معاشی تنگ دستی سے تنگ نوجوان کی مبینہ خودکشیسرگودھا (ری پبلک نیوز) - مقامی اسپتال میں ملازم 24 سالہ نوجوان طیب ...
30/07/2025

سرگودھا: معاشی تنگ دستی سے تنگ نوجوان کی مبینہ خودکشی

سرگودھا (ری پبلک نیوز) - مقامی اسپتال میں ملازم 24 سالہ نوجوان طیب نے مبینہ طور پر معاشی حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔

ذرائع کے مطابق متوفی کی جیب سے ایک پرچی برآمد ہوئی ہے، جس میں مختلف افراد سے لیے گئے قرضوں کی تفصیل درج ہے۔

نوشہرہ پلوسی بالا میں تہرے قتل کیس کے ملزمان کا صحتِ جرم سے انکارنوشہرہ (ری پبلک نیوز) - آضاخیل پلوسی بالا کے دلخراش واق...
30/07/2025

نوشہرہ پلوسی بالا میں تہرے قتل کیس کے ملزمان کا صحتِ جرم سے انکار

نوشہرہ (ری پبلک نیوز) - آضاخیل پلوسی بالا کے دلخراش واقعے میں اٹلین نیشنلٹی ہولڈر تین سگے بھائیوں کے قتل میں ملوث چچا اور اس کے بیٹوں نے عدالت میں صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔

استغاثہ کے مطابق، دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر تینوں ملزمان کو سینئر سول جج، جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے قتل کے الزام کو رد کر دیا۔ عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تینوں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

والی سوات کا بنگلہ فروخت - ایک قومی ورثے کی بے حرمتیسوات، جسے مشرق کی سوئٹزرلینڈ کہا جاتا ہے، صرف قدرتی حسن کا گہوارہ نہ...
30/07/2025

والی سوات کا بنگلہ فروخت - ایک قومی ورثے کی بے حرمتی

سوات، جسے مشرق کی سوئٹزرلینڈ کہا جاتا ہے، صرف قدرتی حسن کا گہوارہ نہیں بلکہ تہذیب، ثقافت، اور تاریخ کا مرکز بھی ہے۔ ان پہاڑوں، وادیوں اور دریاؤں کے بیچ ایک شخصیت تھی جسے سوات کے عوام آج بھی ایک مہربان حکمران کی طرح یاد کرتے ہیں - والیٔ سوات۔

حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی کہ والی سوات کے ذاتی استعمال کا تاریخی بنگلہ فروخت کر دیا گیا ہے۔ یہ صرف ایک مکان نہیں، بلکہ ایک پورے عہد کی نمائندگی کرنے والا مقام تھا۔ وہاں صرف اینٹیں اور لکڑیاں نہیں تھیں، بلکہ سوات کی خودمختاری، روایات اور وقار کی جھلک تھی۔

یہ فروخت صرف ایک جائیداد کی منتقلی نہیں، بلکہ سوات کے اجتماعی جذبات کا قتل ہے۔ عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا سے لے کر گلی محلوں تک ایک ہی سوال گونج رہا ہے:
"کیا ہماری تاریخ اتنی سستی ہو گئی ہے کہ چند سکّوں میں بیچ دی جائے؟"

والیٔ سوات کا بنگلہ عوام کی آنکھوں میں ایک مقدس مقام رکھتا ہے۔ وہاں کے ہر کمرے، دروازے، اور دیوار پر سوات کی خوددار تاریخ کی چھاپ ہے۔ عوام یہ تصور بھی نہیں کر سکتے کہ ایسے مقام کو کسی ایرے غیرے کے ہاتھوں بیچا جائے۔

ریاستی اداروں کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ ایسے تاریخی مقامات کو "قومی ورثہ" قرار دیں۔ اگر ریاست خود حفاظت نہیں کر سکتی تو کم از کم شاہی خاندان کے اصل وارثین کے حوالے کر دے، تاکہ وہ اپنے آباؤ اجداد کی نشانی کو محفوظ رکھ سکیں۔

یہ معاملہ صرف سوات کا نہیں، بلکہ پاکستان بھر کے اُن تمام علاقوں کا ہے جہاں ایسی عمارات، قلعے، حویلیاں اور نشانیاں موجود ہیں۔ اگر آج ایک بنگلہ خاموشی سے فروخت ہو گیا، تو کل ایک محل، پھر ایک دربار، اور یوں ایک ایک کر کے پوری تاریخ مٹتی چلی جائے گی۔

تحریر: ری پبلک نیوز

سوات مدرسہ واقعہ: قاری عمر اور بیٹا احسان گرفتارری پبلک نیوز (نیوز ڈیسک) – سوات میں مدرسے کے افسوسناک واقعے کا مرکزی ملز...
28/07/2025

سوات مدرسہ واقعہ: قاری عمر اور بیٹا احسان گرفتار

ری پبلک نیوز (نیوز ڈیسک) – سوات میں مدرسے کے افسوسناک واقعے کا مرکزی ملزم قاری عمر اور اس کا بیٹا احسان بالآخر قانون کی گرفت میں آ گئے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کیا، جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

حمیرا اصغر کی نو ماہ پرانی لاش کراچی کے فلیٹ سے ملنے کے بعد کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی...
28/07/2025

حمیرا اصغر کی نو ماہ پرانی لاش کراچی کے فلیٹ سے ملنے کے بعد کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی اسد رضا نے واقعے کی ابتدائی تحقیقات اور اہم شواہد سے پردہ اٹھا دیا۔
ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت سے متعلق کیس پر تفصیل سے بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ جب پولیس کو لاش ملی تو اسے نو ماہ گزر چکے تھے اور وہ بری طرح ڈی کمپوز ہوچکی تھی، لیکن پولیس نے فرانزک اور کیمیکل نمونے لیبارٹریز کو بھجوا دیے تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے۔
ڈی آئی جی جنوبی نے کہا کہ وہ شواہد جو کسی شخص کی موت کے فوراً بعد حاصل کیے جا سکتے ہیں، طویل وقت گزر جانے کی وجہ سے موجود نہیں تھے، جیسے کہ فلیٹ میں خون کے کوئی نشانات نہیں ملے اور نہ ہی متاثرہ خاتون کی ہڈیوں میں کوئی چوٹ پائی گئی، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔
انہوں نے اداکارہ کی خودکشی یا قتل کے امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا، لیکن یہ بھی کہا کہ اب تک کی تحقیقات کے مطابق یہ قدرتی موت لگتی ہے۔
ان کے مطابق حمیرا کے موبائل فون کی تفتیش کے دوران بھی ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ انہیں کسی قسم کی بلیک میلنگ کا سامنا تھا۔
البتہ، اداکارہ نے اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کی شکایت ضرور درج کروائی تھی اور متعلقہ پولیس اسٹیشن اس پر کام کر رہا تھا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فلیٹ سے کسی قسم کی ڈپریشن یا ذہنی دباؤ کی ادویات بھی برآمد نہیں ہوئیں، جس کی بنیاد پر یہ کہا جا سکے کہ وہ ڈپریشن کا شکار تھیں اور اسے ختم کرنے کے لیے ادویات لے رہی تھیں۔
خیال رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے کرائے کے فلیٹ سے ملی تھی، جبکہ ان کی تدفین 11 جولائی کو آبائی شہر لاہور میں کی گئی تھی۔
پولیس اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی لاش کم از کم 9 ماہ پرانی تھی۔ ممکنہ طور پر ان کی موت 7 اکتوبر 2024 کو ہوئی تھی۔

طوطالئ صوابی روڈ پر ٹوٹا ہوا کلوٹ، حادثات کا خطرہطوطالئ (ری پبلک نیوز) - طوطالئ صوابی روڈ پر واقع یہ ٹوٹا ہوا کلوٹ نہ صر...
23/07/2025

طوطالئ صوابی روڈ پر ٹوٹا ہوا کلوٹ، حادثات کا خطرہ

طوطالئ (ری پبلک نیوز) - طوطالئ صوابی روڈ پر واقع یہ ٹوٹا ہوا کلوٹ نہ صرف ٹریفک کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے بلکہ مقامی آبادی کی روزمرہ زندگی کو بھی شدید متاثر کر رہا ہے۔ کلوٹ کے کناروں پر حفاظتی جنگلے ٹوٹ چکے ہیں، جس سے کسی بھی وقت گاڑی یا موٹرسائیکل سڑک سے پھسل کر نیچے گر سکتی ہے۔

یہ سڑک نہ صرف طوطالئ کو صوابی کو آپس میں جوڑتی ہے بلکہ محنت کش طبقے، طلبہ، مریضوں اور کاروباری افراد کے لیے بھی آمد و رفت کا اہم ذریعہ ہے۔ کلوٹ کی موجودہ حالت میں بارش کے دنوں میں خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے، کیونکہ پھسلن، پانی کے بہاؤ اور کم نظر آنے کی وجہ سے حادثات کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

کلوٹ کی مرمت فوری بحالی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے تاکہ کوئی جان لیوا حادثہ پیش آنے سے پہلے معاملہ سنبھالا جا سکے۔

مقامی انتظامیہ اور محکمہ شاہرات سے فوری کارروائی کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ اس اہم رابطہ سڑک کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Deputy Commissioner Buner
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 5 افراد جاں بحق نیوز ڈیسک (ری پبلک ...
23/07/2025

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 5 افراد جاں بحق

نیوز ڈیسک (ری پبلک نیوز) - گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں سیاح بھی شامل ہیں، جو بابوسر ٹاپ کے قریب تانگیر کے علاقے میں ممکنہ طور پر پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔

گلگت بلتستان حکومت نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے جبکہ خراب موسم کے باوجود ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش کے باعث ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں اور کئی اہم شاہراہیں تاحال بند ہیں۔

لاہور (ری پبلک نیوز) - 9 مئی واقعے میں شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا، جبکہ یاسمین راشد، اعجاز چوہدری و دیگر کو 10 سا...
22/07/2025

لاہور (ری پبلک نیوز) - 9 مئی واقعے میں شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا، جبکہ یاسمین راشد، اعجاز چوہدری و دیگر کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

شیراپاؤ پل پر ہنگامہ آرائی کیس میں انسدادِ دہشتگردی عدالت کا فیصلہ سامنے آ گیا۔

یاد رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، جس میں فوجی تنصیبات اور کور کمانڈر ہاؤس کو نشانہ بنایا گیا۔

بابوسر، چلاس روڈ سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، تین سیاح جاں بحق(ری پبلک نیوز) - بابوسر سے چلاس جانے والی سڑک پر...
21/07/2025

بابوسر، چلاس روڈ سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، تین سیاح جاں بحق

(ری پبلک نیوز) - بابوسر سے چلاس جانے والی سڑک پر اچانک آنے والے شدید سیلابی ریلے کے باعث سیاحوں کی متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 سیاح جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ بعض افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ طوفانی بارش کے دوران سفر سے گریز کریں۔

21/07/2025

چلاس (ری پبلک نیوز) - تھک جل کے مقام پر اچانک سیلاب، سیاحوں کی گاڑیاں متاثر

چلاس: تھک جل کے مقام پر اچانک آنے والے سیلاب میں سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

اللّٰہ تعالیٰ سب کی حفاظت فرمائے، آمین۔

21/07/2025

پی ٹی آئی جنرل نشست پر مراد سعید سمیت جنرل فیصل جاوید اور نورالحق قادری سنیٹرز منتخب

Address

Swabi
23430

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Republic News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share