
23/07/2025
طوطالئ صوابی روڈ پر ٹوٹا ہوا کلوٹ، حادثات کا خطرہ
طوطالئ (ری پبلک نیوز) - طوطالئ صوابی روڈ پر واقع یہ ٹوٹا ہوا کلوٹ نہ صرف ٹریفک کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے بلکہ مقامی آبادی کی روزمرہ زندگی کو بھی شدید متاثر کر رہا ہے۔ کلوٹ کے کناروں پر حفاظتی جنگلے ٹوٹ چکے ہیں، جس سے کسی بھی وقت گاڑی یا موٹرسائیکل سڑک سے پھسل کر نیچے گر سکتی ہے۔
یہ سڑک نہ صرف طوطالئ کو صوابی کو آپس میں جوڑتی ہے بلکہ محنت کش طبقے، طلبہ، مریضوں اور کاروباری افراد کے لیے بھی آمد و رفت کا اہم ذریعہ ہے۔ کلوٹ کی موجودہ حالت میں بارش کے دنوں میں خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے، کیونکہ پھسلن، پانی کے بہاؤ اور کم نظر آنے کی وجہ سے حادثات کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔
کلوٹ کی مرمت فوری بحالی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے تاکہ کوئی جان لیوا حادثہ پیش آنے سے پہلے معاملہ سنبھالا جا سکے۔
مقامی انتظامیہ اور محکمہ شاہرات سے فوری کارروائی کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ اس اہم رابطہ سڑک کو محفوظ بنایا جا سکے۔
Deputy Commissioner Buner
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa