Voice Of Maini

Voice Of Maini the maini news

03/08/2025

130 ارب ڈالرز مقروض ملک کا اسسٹنٹ کمشنر ایک کروڑ کی گاڈی میں بیٹھ کر سیکورٹی گارڈ کے ساتھ پیاز ٹماٹر کا ریٹ چیک کرتا ہے کہ کہیں ریڑھی والا قوم کو لوٹ تو نہیں رہا

موبائل نیٹ ورک کے لیے لوگ پریشان ہیں۔کافی عرصے سے اس مسئلے پر سوشل میڈیا پر لکھا جا رہا ہے، لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔آج سے...
03/08/2025

موبائل نیٹ ورک کے لیے لوگ پریشان ہیں۔
کافی عرصے سے اس مسئلے پر سوشل میڈیا پر لکھا جا رہا ہے، لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔
آج سے اس پوسٹ کو ایک باقاعدہ ٹرینڈ سمجھ کر تمام دوست ساتھ دیں اور شیئر کریں۔

حالت یہ ہے کہ:
ڈپلیکیٹ سم 500 روپے کی، سم بند کروانے کی فیس 200 روپے،
سم بند کروانے کے لیے ہیڈ آفس جانا پڑتا ہے،
کم از کم لوڈ 100 روپے، بیلنس چیک کرنے پر بھی فیس،
ہیلپ لائن پر بات کرنے کی بھی فیس،
صبح بیلنس ڈالو تو شام تک غائب ہو جاتا ہے،
پیکیجز کی شکل میں ہزاروں آپشنز،
اور جب کال کرنے کے لیے موبائل استعمال کرو تو
نیٹ ورک ہی نہیں ہوتا، نیٹ ورک آ بھی جائے تو کال کنیکٹ نہیں ہوتی،
اگر کال کنیکٹ ہو بھی جائے تو آواز نہیں آتی،
انٹرنیٹ کا حال ایسا کہ واٹس ایپ بھی نہیں چلتا۔

ٹیلینور، موبی لنک، زونگ، یوفون سب کا ایک ہی حال ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ہماری یہ پریشانی دور کرے
یا پھر اپنے ٹاور ہی اکھاڑ لے جائے۔
تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کو ہائی پروفائل بنائیں تاکہ اس مصیبت سے جان چھوٹے۔

کوہستان  28سال  بعد برف کے گلیشیر سے لاش بر آمد ۔۔۔۔۔قدرت کے قانون فطرت کے مطابق ۔۔برف میں چیزیں مدتوں محفوظ رہتی ہیں۔۔۔...
03/08/2025

کوہستان 28سال بعد برف کے گلیشیر سے لاش بر آمد ۔۔۔۔۔قدرت کے قانون فطرت کے مطابق ۔۔برف میں چیزیں مدتوں محفوظ رہتی ہیں۔۔۔۔

کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے ایک حیرت انگیز خبر!

نذیرالدین ولد بہرام (قوم صالح خیل) کی نعش 28 سال بعد لیدی پالس کے گلیشیئر سے صحیح حالت میں برآمد ہوئی ہے۔
وہ 28 سال قبل برفانی طوفان کی نذر ہو کر لاپتا ہو گئے تھے۔ نعش پر وسکٹ موجود تھی، اور جیب سے شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، جس سے ان کی شناخت ممکن ہوئی۔

28 سال بعد کوہستان کے علاقے بر پالس، لیدی گلیشئر کے قریب سے نصیرالدین عرف ہجو ولد بہرام کی لاش برآمد ہو گئی۔ وہ 1997 میں سپٹ سے واپسی کے دوران اپنے گھوڑے سمیت گلیشئر کی ایک دراڑ میں گر کر لاپتہ ہو گئے تھے۔ اس وقت کئی دنوں تک ان کی تلاش جاری رہی، مگر کوئی سراغ نہ مل سکا اور بالآخر انہیں لاپتہ قرار دے دیا گیا۔

حالیہ دنوں میں جب برف پگھلنے کا سلسلہ شروع ہوا تو مقامی چرواہوں نے گلیشئر کے کنارے انسانی باقیات دیکھی۔ قریبی لوگوں نے فوراً اطلاع دی، اور جب مقام پر پہنچ کر جائزہ لیا گیا تو وہی لاش نکلی جس کی تلاش برسوں پہلے بند ہو چکی تھی۔ حیرت انگیز طور پر نصیرالدین کی جیب میں موجود شناختی کارڈ اور دیگر سامان مکمل طور پر محفوظ حالت میں تھا، جس سے ان کی شناخت کی تصدیق ہوئی۔

مقامی افراد کے مطابق یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس نے پورے علاقے کو حیرت اور افسوس کی ملی جلی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایک طرف 28 برس پہلے کھوئے ہوئے پیارے کی واپسی نے خاندان کو اندرونی سکون بخشا، تو دوسری جانب ان کے بچھڑنے کا غم دوبارہ تازہ ہو گیا۔ بزرگوں کا کہنا ہے کہ وہ دن آج بھی یاد ہے جب نصیرالدین اپنے گھوڑے پر سپٹ کی طرف گیا تھا اور پھر کبھی واپس نہ لوٹا۔

نصیرالدین کے اہلِ خانہ کو اطلاع ملنے پر وہ فوراً موقع پر پہنچے، اور طویل صبر آزما انتظار کے بعد انہیں اپنے پیارے کی لاش دفنانے کا موقع مل گیا۔
منقول

02/08/2025

جس ملک میں 19گریڈ کے ہیڈ ماسٹر کو لوگ بس میں سیٹ نہیں دیتے اور 17گریڈ کے اسسٹنٹ کمشنر کیلئے راستہ صاف کیا جائے اسے پاکستان کہتے ہیں

02/08/2025

یہ خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ ہسپتال (LRH) کا واحد ایکسرے روم ہے۔
*شدید چوٹوں کے شکار مریض اس ہجوم میں اپنی باری کے انتظار میں بے بسی کے عالم میں کھڑے ہیں۔
کم از کم یہاں تین ایکسرے مشینیں ہونی چاہئیں۔
ذرا سوچیے، اگر آپ کو شدید چوٹ لگی ہو یا اندرونی اعضا کام کرنا چھوڑ رہے ہوں اور آپ کو دو دو گھنٹے تک انتظار کرنا پڑے تو کیا گزرے گی؟

صوابی کے مختلف سوغاتوں میں سے ایک روایتی سوغات کٹوا گوشت ہے جو ہر شادی بیاہ میں تیار کیا جاتاہے
01/08/2025

صوابی کے مختلف سوغاتوں میں سے ایک روایتی سوغات کٹوا گوشت ہے جو ہر شادی بیاہ میں تیار کیا جاتاہے

داسے ستوری چہ ٹولہ مینئ پے روخانہ دہ  د سحر نہ تر ماخامہ او بیا د ماخام نہ تر سحرہ رنڑا خورئ اللہ تعالی دے د ہر قسمہ مصی...
01/08/2025

داسے ستوری چہ ٹولہ مینئ پے روخانہ دہ د سحر نہ تر ماخامہ او بیا د ماخام نہ تر سحرہ رنڑا خورئ
اللہ تعالی دے د ہر قسمہ مصیبت نہ پہ آمان ساتی
آمین ثم آمین

مینی ___ سلیم بہادر _کلاس فور ملازم ویلج کونسل نمبر 2 مینی40 سالہ سلیم بہادر نے نے مردان بورڈ میں 742 نمبر لےکر بالآخر م...
01/08/2025

مینی ___ سلیم بہادر _کلاس فور ملازم ویلج کونسل نمبر 2 مینی
40 سالہ سلیم بہادر نے نے مردان بورڈ میں 742 نمبر لےکر بالآخر میٹرک کا امتحان پاس کیا
سلیم بہادر پیچھلے 9سال سے کلاس فور کی ملازمت کر رہے ہیں سلیم بہادر واقعی داد کے مستحق ہیں جس نے 40

سال کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کیا سلیم بہادر کو بہت بہت مبارک ہو

استغفراللہ ---27سالہ  علی ابو مادی بھوک کی وجہ سے شہید
01/08/2025

استغفراللہ ---27سالہ علی ابو مادی بھوک کی وجہ سے شہید

ابھی میں نے ایک دوکان سے چپس خریدے اور کھانے کے بعد دیکھا کہ کاغذ پر عربی لکھی ہوئی ہے اور اللّٰہ کا نام بھی واضح نظر آ ...
31/07/2025

ابھی میں نے ایک دوکان سے چپس خریدے اور کھانے کے بعد دیکھا کہ کاغذ پر عربی لکھی ہوئی ہے اور اللّٰہ کا نام بھی واضح نظر آ رہا ہے۔۔ پکوڑے ، سموسے ، چپس ، وغیرہ والوں سے میری گزارش ہے کہ خدارا احتیاط کریں۔۔۔
🥀♥️🥀

اگر تھوڑی سی ایلفی لگا دیتے تو اور مضبوط ہو سکتا۔ تھا🤣۔
31/07/2025

اگر تھوڑی سی ایلفی لگا دیتے تو
اور مضبوط ہو سکتا۔ تھا🤣۔

سانحہ9 مئی ، فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے3مقدمات کا فیصلہ سنادیاانسداد دہشت گردی عدالت نے 108 ملزمان کو سزائی...
31/07/2025

سانحہ9 مئی ، فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے3مقدمات کا فیصلہ سنادیا
انسداد دہشت گردی عدالت نے 108 ملزمان کو سزائیں سنادیں
عمرایوب،زرتاج گل، شبلی فراز ، حامد رضا کو 10،10 سال قید کی سزا
شیخ راشد شفیق،اشرف سوہنا،رائے حسن نواز کو 10،10 سال قید کی سزا
رائے مرتضیٰ اقبال،چودھر ی بلال اعجاز، احمد چھٹہ کو 10،10 سال قید کی سزا
چودھری آصف علی اورکنول شوزب کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی
مہر جاوید، محمد انصر اقبال،محمد شبہاز، شاہد اقبال کو بھی 10،10 سال قید کی سزا
جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی

Address

Swabi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Maini posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Maini:

Share