Voice Of Maini

Voice Of Maini the maini news

"خوددار عورت…6۔ماہ سے لاوارث میت"سناٹے سے گونجتا کمرہ، بند دروازے کے پیچھے مہینوں سے خاموش پڑی لاش، اور آس پاس نہ کوئی آ...
10/07/2025

"خوددار عورت…6۔ماہ سے لاوارث میت"

سناٹے سے گونجتا کمرہ، بند دروازے کے پیچھے مہینوں سے خاموش پڑی لاش، اور آس پاس نہ کوئی آنکھ اشک بار، نہ کوئی ماتم، نہ کوئی دعا۔ بس دیواریں تھیں، جو چیخ چیخ کر اس عورت کی تنہائی کی گواہ تھیں، جو کبھی اپنی خودمختاری پر نازاں تھی، جس نے رشتوں کے ریشمی بندھنوں کو آزادی کی زنجیر سمجھ کر توڑ دیا، جو فیمینزم کے افیون سے مدہوش ہو کر اپنے خاندان، بھائی، باپ، اور سب سے بڑھ کر اپنے رب سے بھی روٹھ گئی تھی۔

"اداکارہ حمیرا اصغر" ایک خوبصورت چہرہ، ایک آزاد "عورت، ایک مشہور نام" لیکن کیا واقعی وہ کامیاب تھی؟
پولیس اہلکار جب اس کے بھائی کو فون کرتا ہے تو جواب ملتا ہے:
"اس کے والد سے بات کریں"
اور جب والد کو فون کیا جاتا ہے تو ایک باپ کی زبان سے نکلتا ہے:
"ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں، ہم بہت پہلے اس سے ناطہ توڑ چکے، لاش ہے تو جیسے چاہو دفناؤ"
فون بند ہو جاتا ہے، مگر سوال کھلا رہ جاتا ہے کہ وہ کون سی زندگی تھی جو باپ کے دل کو اتنا سخت کر گئی؟ وہ کون سا راستہ تھا جو بھائی کی غیرت کو خاموش کرا گیا؟ وہ کون سی سوچ تھی جس نے ایک جیتے جاگتے وجود کو مہینوں لاش بنا کر سڑنے کے لیے چھوڑ دیا؟

یہ محض ایک واقعہ نہیں، یہ فیمینزم کی وہ بھیانک تصویر ہے، جو اشتہارات میں خوشنما، تقاریر میں متاثرکن، اور سوشل میڈیا پر انقلابی لگتی ہے، مگر اندر سے کھوکھلی، تنہا اور اندھیرے سے لبریز ہوتی ہے۔
فیمینزم کا آغاز عورت کے حقوق سے ہوا، مگر انجام اس کی تنہائی پر ہو رہا ہے۔
فیمینزم نے عورت کو ماں، بیٹی، بہن اور بیوی کے مقدس رشتوں سے نکال کر صرف "خود" بنا دیا اور یہی "خود" آخرکار اُسے اکیلا کر گیا۔

خاندان کا ادارہ، جسے صدیوں کی تہذیب نے پروان چڑھایا، جس میں قربانیاں، محبتیں، ناراضگیاں، مان، اور رشتہ داریوں کی حرارت موجود تھی، اسے آج کی عورت نے "زنجیر" سمجھ کر کاٹ دیا۔ اور جب وقت کی تیز دھوپ نے جلایا، تو کوئی سایہ دار درخت ساتھ نہ تھا۔
فیس بک کی دوستیں، انسٹاگرام کے فالورز، ٹوئٹر کی آزادی کے نعرے, سب خاموش تھے۔
باپ کا دروازہ بند تھا، بھائی کا دل پتھر ہو چکا تھا، اور ماں شاید برسوں پہلے رو رو کر مر چکی تھی۔

عجیب معاشرہ ہے یہ بھی، جہاں اگر بیٹی نافرمان ہو تو باپ ظالم کہلاتا ہے، اور اگر باپ لاتعلق ہو جائے تو بیٹی کی خودمختاری کا جشن منایا جاتا ہے۔
عورت جب گھر سے نکلے، تو "طاقتور" کہلاتی ہے،
جب طلاق لے، تو "باہمت" بن جاتی ہے،
جب رشتے توڑے، تو "بغاوت" نہیں بلکہ "خود شعوری" قرار پاتی ہے۔
اور جب مر جائے، تنہا، بوسیدہ لاش کی صورت،
تو سارا معاشرہ خاموش تماشائی بن جاتا ہے۔

کاش حمیرا اصغر نے جانا ہوتا کہ فیمینزم، ماں کی گود جیسا تحفظ نہیں دے سکتا۔
کاش وہ سمجھ پاتی کہ باپ کی ڈانٹ، محبت کی ایک گونج ہوتی ہے، اور بھائی کی غیرت، عزت کی چادر ہوتی ہے۔
کاش وہ جان پاتی کہ مرد دشمنی کا نام عورت دوستی نہیں، بلکہ یہ فکری گمراہی ہے جو عورت کو اس کے رب، اس کے دین، اور اس کی فطرت سے کاٹ دیتی ہے۔

عورت مضبوط ضرور ہو، خودمختار بھی ہو، لیکن وہ اپنے اصل سے جُڑی رہے,
وہ ماں کا پیار، باپ کی شفقت، بھائی کی غیرت، اور شوہر کی رفاقت کو بوجھ نہ سمجھے۔
ورنہ فیمینزم کی راہ میں جو منزل ہے، وہ تنہائی، بے رُخی، اور بے گور و کفن لاش ہے۔

حمیرا اصغر چلی گئی,
لیکن فیمینزم کی دُھند میں گُم اور کتنی بیٹیاں ایسی ہی گم ہو رہی ہیں,
بس ہمیں تب ہوش آتا ہے،
جب تعفن زدہ لاش دیواروں سے سوال کرنے لگتی ہے۔۔۔
"آزادی چاہیے تھی نا؟ لے لو… مگر اب میرے پاس کوئی نہیں!"

تحریر:تصدق حسین

09/07/2025

روزانہ گندم سستی اور چینی مہنگی ہورہی ہے
کیونکہ گندم کسان کی ہوتی ہے اور چینی سرمایہ دار طبقے کی جنکی اپنی شوگر ملیں ہیں

صوابی --- مینی میں ہلکی بوندا باندی موسم خوشگوار
09/07/2025

صوابی --- مینی میں ہلکی بوندا باندی موسم خوشگوار

آج میں آپ کی توجہ ایک خطرناک جڑی بوٹی کی طرف دلانا چاہتا ہوں جو پاکستان میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اسے گاجر بوٹی کہا جاتا ...
09/07/2025

آج میں آپ کی توجہ ایک خطرناک جڑی بوٹی کی طرف دلانا چاہتا ہوں جو پاکستان میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اسے گاجر بوٹی کہا جاتا ہے اور یہ صحت، فصلات، اور ماحول کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ انسانوں اور جانوروں میں جلدی الرجی، دمہ، اور سانس کی بیماریاں فصلات کی پیداوار میں کمی چراگاہوں کی تباہی (آسٹریلیا میں 70٪ چراگاہیں ختم کر چکی ہے) مفید پودوں کو مارنے والا زہریلا مادہ خارج کرتی ہے۔ (Allelopathic Effect)
پھیلاؤ کا طریقہ ایک پودا 28,000 تک بیج پیدا کر سکتا ہے۔
بیج پانی، ہوا، جانوروں، اور سیلاب کے ذریعے دور دور تک پھیل جاتے ہے ۔پاکستان میں 2009 کے سیلاب میں گندم کے ساتھ آیا
اپریل سے نومبر کے دوران تیزی سے اگتی ہے، برسات میں قد 1.5 میٹر تک پہنچ جاتا ہے۔
روک تھام کیسے کریں۔
1. ثقافتی طریقہ (Cultural Control)
پودے کو جڑ سے اکھاڑ کر زمین میں گہرا دفن کریں
احتیاطاً دستانے اور ماسک ضرور پہنیں۔
پھول آنے سے پہلے کارروائی کریں تاکہ بیج نہ بنیں۔
2. کیمیائی طریقہ (Chemical Control)
"گلائفوسیٹ" یا "راؤنڈ اپ" کا اسپرے کریں۔ بڑے رقبے پر یہ مہنگا اور مشکل ہو سکتا ہے۔
یہ صرف زراعت کا نہیں، ایک قومی مسئلہ ہے۔
آئیں، ہم سب مل کر گاجر بوٹی کے خلاف آگاہی پھیلائیں۔ خاص طور پر طلباء، اساتذہ، سماجی کارکن، اور کسان اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

مرد کی صرف پیدا ہونے کی خوشی منائی جاتی ہے باقی اسکی تمام زندگی عورت کی خدمت میں گزر جاتی ہیں۔چاہے وہ ماں کا خیال رکھنا ...
09/07/2025

مرد کی صرف پیدا ہونے کی خوشی منائی جاتی ہے باقی اسکی تمام زندگی عورت کی خدمت میں گزر جاتی ہیں۔
چاہے وہ ماں کا خیال رکھنا ہو بہن کا جہیز ہو بیوی کے خرچے يا پھر بیٹی کی پرورش۔😥🙄

صوابی: جہانگیرہ روڈ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند، پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے عدنان عرف کنگ کی لاش کو روڈ پر رکھ کر ...
09/07/2025

صوابی: جہانگیرہ روڈ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند، پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے عدنان عرف کنگ کی لاش کو روڈ پر رکھ کر عوام کا احتجاج،

یہ ہیں وہ درخت جن سے پردیسی لوگ پیسے اتارتے ہیں ۔😔اللہ پاک سب پردیسیوں کی مشکلیں اسان فرمائے ۔
08/07/2025

یہ ہیں وہ درخت جن سے پردیسی لوگ پیسے اتارتے ہیں ۔😔اللہ پاک سب پردیسیوں کی مشکلیں اسان فرمائے ۔

07/07/2025

سویا ہوا آدمی تالی کی گونج سے جاگ جاتا ہے لیکن انٹرنیٹ میں مصروف ہویٔ قوم 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور ناجائز بلوں سے بھی نہیں جاگتی

دل جیت لیے ساؤتھ افریقن کپتان کپتان ویان ملڈر نے ♥️جو خود 367 رنز پر کھیل رہے تھے ابھی صرف 4 سیشن کا کھیل ہوا اور اننگز ...
07/07/2025

دل جیت لیے ساؤتھ افریقن کپتان کپتان ویان ملڈر نے ♥️
جو خود 367 رنز پر کھیل رہے تھے ابھی صرف 4 سیشن کا کھیل ہوا اور اننگز ڈیکلیئر کر دی ♥️
دنیا کی کوئی ٹیم اور کپتان خود اتنے بڑے ریکارڈ کے بلکل قریب ہوتا تو کبھی ڈیکلیئر نہ کرتا
سارے شائقین کرکٹ ریکارڈ لارا کے پاس ہی دیکھنا چاہتے تھے ❤️
ویلڈن ویان ملڈر ♥️♥️

07/07/2025

Address

Swabi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Maini posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Maini:

Share