
08/10/2025
(((تورڈھیر غیرقانونی تجاوزات کے خلاف اپریشن)))
تورڈھیر(بلال رحمان نمائندہ غگ نیوز)ڈپٹی کمشنر صوابی جناب نصراللہ صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لاہور محمد ایاز نے تورڈھیر کے مرکزی چوک میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔
غیر قانونی تجاوزات ہٹا دی گئیں اور عوامی گزرگاہوں کو کھول دیا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف یہ مہم بلا امتیاز جاری رہے گی۔