14/09/2026
عوامی شکایت پر کارروائی
اسسٹنٹ کمشنر رزڑ جناب فخرِ عالم کی زیرِ نگرانی شیوہ اڈہ مین بازار میں عوامی شکایات پر غیر قانونی تجاوزات اور نو پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔کارروائی کے دوران تجاوزات ہٹائی گئیں جبکہ نو پارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی ہٹایا گیا۔ ٹی ایم اے رزڑ کے اہلکاروں نے کارروائی میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر فخرِ عالم نے واضح کیا کہ عوامی سہولت، ٹریفک کی روانی اور بازار کے نظم و ضبط کے لیے تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔.
post is for informational and news reporting purposes only. We do not promote or endorse any views, actions, or events mentioned. Content complies with community guidelines and is shared in the public interest by a news/media organization