Voice Of Swabi وائس آف صوابی

Voice Of Swabi   وائس آف صوابی News, Network

31/07/2025
خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کی مشعال یوسفزئی سینیٹر منتخب
31/07/2025

خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کی مشعال یوسفزئی سینیٹر منتخب

31/07/2025

صوابی پولیس۔۔

صوابی میں بھی ایسے بدنام زمانہ کو ٹھکانے لگایا جائے۔چارسدہ۔۔مقابلے میں بدنامِ زمانہ راہزن فضل مالک ہلاک،کلاشنکوف برآمد،م...
31/07/2025

صوابی میں بھی ایسے بدنام زمانہ کو ٹھکانے لگایا جائے۔
چارسدہ۔۔
مقابلے میں بدنامِ زمانہ راہزن فضل مالک ہلاک،
کلاشنکوف برآمد،ملزم ڈکیتی، پولیس پر حملے اور اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث تھا*
تھانہ مندنی کی حدود ہری چند بازار میں راہزنی اور پولیس پر حملے میں ملوث خطرناک ڈاکو فضل مالک علاقہ تھانہ مندنی کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا۔

یاد رہے کہ مورخہ 28 جولائی 2025 کو فضل مالک اپنے ساتھیوں سمیت ہری چند بازار میں ایک دکان میں گھس کر ایک شہری سے اسلحہ کی نوک پر نقد رقم چھین لیے تھے۔ واردات کے فوراً بعد ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی، اور تعاقب کرنے والی پولیس پارٹی پر دستی بم پھینکنے اور شدید فائرنگ سے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک راہگیر زخمی ہوا۔

اطلاع ملنے پر آج پولیس نے تھانہ مندنی کی حدود میں کارروائی کی۔ پولیس ٹیم کے پہنچنے پر ملزم فضل مالک نے اندھا دھند فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل نور ایاز زخمی ہوا۔ جوابی کارروائی میں بدنامِ زمانہ ڈاکو فضل مالک ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ملزم فضل مالک ضلع ملاکنڈ کا رہائشی تھا اور عرصہ دراز سے تھانہ مندنی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، اقدام قتل اور پولیس پر حملوں کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ اس کے خلاف راہزنی، ہینڈ گرنیڈ کے استعمال اور پولیس پر حملوں جیسے کئی سنگین مقدمات درج تھے۔

*ڈسٹرکٹ پولیس صوابی*پریس ریلیز۔مورخہ 31 جولائی 2025 *ڈی پی او صوابی کی "اوپن ڈور پالیسی" کے تحت عوامی مسائل کے حل کیلئے ...
31/07/2025

*ڈسٹرکٹ پولیس صوابی*
پریس ریلیز۔مورخہ 31 جولائی 2025

*ڈی پی او صوابی کی "اوپن ڈور پالیسی" کے تحت عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات*

*ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد نے آج تحصیل لاہور اے ایس پی دفتر میں مختلف کیس کے مدعیان سے ملاقات کی اور عوامی شکایات سنیں*

شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ہمارے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔عوام الناس اپنی شکایات کے سلسلہ میں بلا جھجک مجھ سے مل سکتے ہیں عوام اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کو یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ جرائم میں کمی واقع ہو سکے،ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد*

تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات *ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ضیاء الدین احمد* نے سرکل لاہور کا دورہ کرکے وہاں اے ایس پی دفتر میں مختلف مقدمات کے مدعیان ،درخواست کنندہ گان اور مختلف عوامی وفود اور سائلین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سرکل کے ایس ڈی پی او ASP محمد نعمان ،تھانے کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفسران بھی موجود تھے۔

ڈی پی او صوابی نے شہریوں کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کو بغور سنا اور موقع پر ہی ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

ڈی پی او صوابی نے کہا ہے کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور ان کے جائز مسائل کا حل صوابی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی پولیس تک براہ راست رسائی اور شفاف انداز میں ان کے مسائل کا حل ہی ایک مثالی پولیسنگ کا مظہر ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ "اوپن ڈور پالیسی" کا تسلسل آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں اور باہمی اعتماد کو فروغ حاصل ہو۔
* #ترجمان ضلعی پولیس صوابی*

31/07/2025

مارکیٹ میں دونمبر۔۔۔مشروبات۔
کی بھرمار۔۔
بہتر یہ ہے نیمبو پانی استعمال کرے۔اعلان ختم

یہ کئی سال پرانی تصویر ہے۔۔اب یہ امن چوک صوابی ہے
31/07/2025

یہ کئی سال پرانی تصویر ہے۔۔اب یہ امن چوک صوابی ہے

انبار انٹرچینچ پر قائم غیرقانونی اڈے۔۔اتنے طاقتور لوگوں کو سپورٹ کون کررہا ہیں۔۔انتظامیہ ۔بے بس۔۔ٹی ایم ایز۔۔۔خاموش۔۔۔۔ی...
31/07/2025

انبار انٹرچینچ پر قائم غیرقانونی اڈے۔۔اتنے طاقتور لوگوں کو سپورٹ کون کررہا ہیں۔۔انتظامیہ ۔بے بس۔۔ٹی ایم ایز۔۔۔خاموش۔۔۔۔
یہاں یہ گمنام لوگ بغیر رسید یا پرچی۔ گاڑیوں سے پیسے لیتے ہے۔
Deputy Commissioner Swabi
District Police Swabi

31/07/2025

سرکاری سکولوں کے ذیادہ تر اساتذہ اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں پڑھا رہے ہیں۔کوئی بتائے کہ کیوں؟؟

31/07/2025

اوسی۔۔صوابی پولیس کی بڑی کارروائی، راہزن گروہ کا سرغنہ گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ تورڈھیر پولیس نے نقاب پوش راہزن گروہ کو ٹریس کرتے ہوئے کامیاب کارروائی کے دوران گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے 50 ہزار روپے نقدی، 4 قیمتی موبائل فونز اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر لیا گیا۔ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال کی تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے

31/07/2025

صوابی میں ٹک ٹاکر لڑکیاں جان لیں۔کہ آپکی وجہ سے ایک نسل خراب ہورہی ہیں۔کوئی ہے جو صوابی میں فحاشی۔عریانی۔کے خلاف آواز بلند کرے۔تعلیمی درسگائیں۔ہسپتال،بازار ہر جگہ۔یہ طوائفیں۔۔۔ماحول کو خراب کررہی ہیں

🌟أمہ چلڈرن اکیڈمی نوشہرہ کے یتیم ہونہاروں کا شاندار کارنامہالحمدللہ!امّہ چلڈرن اکیڈمی نوشہرہ کے ہونہار طلبہ نے میٹرک 202...
31/07/2025

🌟أمہ چلڈرن اکیڈمی نوشہرہ کے یتیم ہونہاروں کا شاندار کارنامہ

الحمدللہ!
امّہ چلڈرن اکیڈمی نوشہرہ کے ہونہار طلبہ نے میٹرک 2025 میں کامیابی کی ایک روشن مثال قائم کی۔

✅ کل 36 طلبہ نے امتحان دیا
🎯 33 طلبہ نے A1 گریڈ حاصل کیا
🏅 2طلبہ نے A گریڈ اور
📘 1طالب علم نے B گریڈ حاصل کیا

🌟 جبکہ 6 طلبہ نے1200 میں سے 1100 سے زائد نمبر لے کر نمایاں پوزیشن حاصل کی — جو کہ ایک غیرمعمولی کارکردگی ہے۔

یہ وہ بچے ہیں…
جن کے سروں پر والدین کا سایہ نہیں،
لیکن آج ان کی آنکھوں میں امید کی چمک، اور ماتھوں پر کامیابی کی روشنی ہے۔

امّہ ویلفیئر ٹرسٹ نے ان کے خوابوں کو سہارا دیا،
علم، تربیت، اور محبت سے ان کی زندگی بدل دی۔

🌸 یہ صرف نمبر نہیں…
یہ یقین، دعا اور قربانیوں کی روشنی ہے.

Address

Swabi
23530

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Swabi وائس آف صوابی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Swabi وائس آف صوابی:

Share