
16/10/2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا اور غیر قانونی افغان باشندوں کا رئیل ٹائم ڈیٹا تیار کیا جائے گا۔
حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن کی نشاندہی کے لیے وسل بلوئر سسٹم متعارف کرانے اور اطلاع دینے والوں کی شناخت خفیہ رکھنے کا اعلان کیا۔
مزید برآں، غیر قانونی رہائشیوں اور ان کے کاروباروں کے خلاف کارروائی اور وفاقی پالیسی کے تحت فوری ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔