AWAM TV SWABI

AWAM TV SWABI this only official TV of AWAN NEWS SWABI AND HD AWAN NEWS SWABI

30/05/2026
30/05/2026

🚨 پیہور نہر خشک، کسان پریشان — کب جاگے گا محکمہ ایریگیشن؟ 🚨
پیہور نہر سے تحصیل لاہور، مانکی، جلسئ، جلبئ، تورڈھیر، تانو اور دیگر مضافاتی دیہات عرصہ دراز سے پانی جیسے بنیادی حق سے محروم ہیں۔ نہروں میں پانی نہ ہونے کے باعث کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ کھڑی فصلیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں۔
سابقہ کسان کونسلر شیر بابو خان یوسفزئی مانکی نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ اور حکامِ بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اس سنگین مسئلے کا حل نہ نکالا گیا تو عوام احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ محکمہ ایریگیشن کی غفلت اور ناقص کارکردگی نے کسانوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر نہروں کی صفائی کے لیے مختص فنڈز اور وسائل دیانتداری سے استعمال ہوتے، صفائی کے کام پر توجہ دی جاتی اور افسران اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے، تو آج کسان پانی کی ایک ایک بوند کے لیے ترسنے پر مجبور نہ ہوتے۔
کسانوں کی محنت، زمینوں کی زرخیزی اور عوامی مسائل کو نظر انداز کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ متعلقہ حکام فوری ایکشن لیں اور پانی کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ کسان مزید نقصان سے بچ سکیں۔
✍️ شیراز اعوان
اعوان نیوز صوابی
#لاہور #مانکی #جلسئ #جلبئ #تورڈھیر #تانو #صوابی #کسان #خیبرپختونخوا

30/05/2026
30/05/2026

انتہائی افسوسناک خبر
اسلام آباد میں گھر میں سلینڈر دھماکہ

یارحسین محلہ ڈاکی چم کے مرحوم ہمیش گل مرزا صاحب کے نواسے، جبکہ شاہد احمد کے بیٹے، جاوید استاد اور شیر امان استاد وفات پا گئے ہیں۔
مرحومین کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی ہے
دعا اور فاتحہ خوانی مرحومین کے آبائی حجرہ ڈاکی چم یارحسین میں ہوگی۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

30/05/2026

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 22 روپے کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

Address

Village Jalsai
Swabi
23430

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AWAM TV SWABI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share