07/10/2025
کرنل شیر کلے سے تعلق رکھنے والے ہونہار نوجوان مقام شہزاد نے ملائیشیا کی ایک معروف یونیورسٹی سے نرسنگ کی تعلیم حاصل کی اور قابلِ فخر طور پر ٹاپ 10 پوزیشن حاصل کی۔
مقام شہزاد ایک باہمت، محنتی اور باصلاحیت نوجوان ہے جو تعلیم کے ساتھ ساتھ ملائیشیا میں ملازمت بھی کر رہا ہے۔ اس کی کامیابی ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ پیغام دیتی ہے کہ تعلیم کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں، اگر جذبہ ہو تو ہر عمر میں علم حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ملائیشیا میں رہ کر مقام شہزاد نے اپنی محنت، لگن اور ہمت سے جو کامیابی حاصل کی ہے وہ نوجوان نسل کے لیے ایک مثالی مثال ہے۔
اللہ تعالیٰ اسے مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین