
05/07/2025
***کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کی آج 26 ویں برسی***
صوابی: 1999 میں کارگل کے محاذ پر عزم و ہمت کی داستان رقم کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان کی آج 26ویں برسی منائی جارہی ہے۔فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ایئرچیف، نیول چیف اور افواجِ پاکستان نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ کرنل شیرخان شہید نے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن کے دفاع کےلیے اپنی جان قربان کی۔وہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کےلیے ہمیشہ ایک عظیم مثال، تحریک کا ذریعہ رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان کی قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کےلیے مشعلِ راہ ہے۔