Dilber TV

Dilber TV all Kpk news AV news ARY news 92 news

12/08/2026

صوابی: یومِ آزادی کی مناسبت سے مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام تقریب کی تیاریاں
صوابی میں یومِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ صوابی کی جانب سے 14 اگست کی مناسبت سے خصوصی پروگرام اور تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے شہر میں قومی پرچم اور یومِ آزادی کے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں، جبکہ شہریوں میں جشنِ آزادی کے حوالے سے بھرپور جوش و جذبہ پایا جا رہا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یومِ آزادی کی تقریبات میں پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔

12/08/2026

صوابی: شیوہ اڈا میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج، واپڈا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

صوابی: شیوہ اڈا تنظیم کے نائب صدر، خان محمد صدر اصلاحی تنظیم شگئی، کرنل شیر کلے اور منصف علی نے رزڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علاقے میں جاری غیر اعلانیہ اور فورس لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کیا۔

مقررین نے کہا کہ شیوہ اڈا اور ملحقہ علاقوں کے عوام طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ واپڈا حکام کی جانب سے ایک طرف لائن لاسز کو لوڈشیڈنگ کی وجہ قرار دیا جاتا ہے، جبکہ دوسری جانب شیوہ اڈا میں لائن لاسز صفر ہونے کے باوجود فورس لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جو اہل علاقہ کے ساتھ دوہرا معیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش سے گھریلو صارفین، کاروباری افراد، طلبہ اور دیگر شہری بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ پیسکو حکام شیوہ اڈا میں غیر اعلانیہ اور فورس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کریں اور بجلی کی فراہمی کا منصفانہ نظام یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر عوام اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے۔

11/08/2026

صوابی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش شروع

صوابی: تحصیل رزڑ میں PTCL فلیش فائبر کی فراہمی پر شہریوں کا تحفظات کا اظہارصوابی: تحصیل رزڑ میں PTCL فلیش فائبر سروس کے ...
11/08/2026

صوابی: تحصیل رزڑ میں PTCL فلیش فائبر کی فراہمی پر شہریوں کا تحفظات کا اظہار

صوابی: تحصیل رزڑ میں PTCL فلیش فائبر سروس کے آغاز کی تیاریاں جاری ہیں، تاہم مقامی شہریوں نے شکایت کی ہے کہ سروے کے دوران کئی علاقوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

شہریوں کے مطابق سپین کانی، شیخ جانہ، پر مولی اور رفیق آباد سمیت بعض دیگر علاقوں میں تاحال سروے نہیں کیا گیا، جبکہ تحصیل رزڑ کے بیشتر علاقوں کا سروے مکمل ہو چکا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں کو سروس سے محروم رکھنا مناسب نہیں، کیونکہ انہیں مہنگے نجی فائبر انٹرنیٹ پیکجز استعمال کرنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے، جس سے انہیں اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی عوام نے PTCL اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقوں کو بھی فلیش فائبر منصوبے میں فوری طور پر شامل کیا جائے تاکہ تمام شہری یکساں جدید انٹرنیٹ سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

11/08/2026

انشاء اللہ تعالی گرمی کا زور ٹوٹ ہونے والا ہے اج رات

10/08/2026

چارسدہ: سردریاب میں شہری پر تشدد، ڈی پی او چارسدہ کا وائرل ویڈیو پر فوری نوٹس، ایک نامزد ملزم گرفتار
چارسدہ کے علاقے سردریاب میں شہری پر تشدد اور تذلیل کی وائرل ویڈیو کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی نگاہ حسین کو واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او چارسدہ کی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی نگاہ حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد ایک ملزم نواب ولد جوھر سکنہ آگرہ بالا کو گرفتار کرلیا۔واقعے میں ملوث دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کے ساتھ بدسلوکی، تشدد اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔
This post is shared for news reporting and public awareness purposes only. We do not endorse or encourage any unlawful, harmful, or offensive content.

موسمیات کی خوشخبری، بارشوں کا نیا سلسلہ متوقعمحکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان شہریوں کے لیے خوشخبری سنا دی۔ آج رات اور کل...
10/08/2026

موسمیات کی خوشخبری، بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع

محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان شہریوں کے لیے خوشخبری سنا دی۔ آج رات اور کل ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بالخصوص خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس کے باعث شدید گرمی کا زور ٹوٹنے اور موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے دوران شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

10/08/2026

((صوابی: گورنمنٹ گرلز مڈل سکول غلاماں میں جاری تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کا استعمال/اہلِ علاقہ کے تحفظات ))

صوابی، غلاماں: گورنمنٹ گرلز مڈل سکول غلاماں میں سال 2024 سے جاری تعمیراتی کام پر اہلِ علاقہ نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سکول کے تعمیراتی کام کے لیے محکمہ کی جانب سے تقریباً 40 لاکھ روپے کی رقم فراہم کی گئی تھی، جس میں سے ٹھیکیدار کو مبینہ طور پر 39 لاکھ 92 ہزار 800 روپے ادا کیے جا چکے ہیں، جبکہ 72 ہزار روپے کی رقم باقی ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام کے معیار پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق بعض کمروں کی چھتوں کے لنٹرز سے پانی رسنے کے باعث بارش کے دوران کمروں کے اندر پانی داخل ہو جاتا ہے، جس سے طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق نومکمل یا نو تعمیر شدہ عمارت میں دراڑیں بھی نمودار ہو گئی ہیں، جس پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اہلِ علاقہ کا مؤقف ہے کہ تعمیر میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایات کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔
اہلِ علاقہ نے متعلقہ محکمہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی کام کا فوری اور غیر جانب دارانہ معائنہ کیا جائے، معیار کو جانچا جائے اور جہاں خامیاں موجود ہیں وہاں معیاری طریقے سے مرمت اور اصلاح کا کام مکمل کیا جائے تاکہ طالبات کے لیے محفوظ تعلیمی ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

نوٹ: تعمیراتی کام اور ادائیگیوں سے متعلق اعداد و شمار مقامی ذرائع سے موصولہ معلومات پر مبنی ہیں، جبکہ متعلقہ محکمہ اور ٹھیکیدار کا مؤقف سامنے آنے پر اسے بھی خبر کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

09/08/2026

صوابی: بلوچستان تربت میں قتل ہونے والے پرمولی کے دو مزدوروں کے انصاف کے لیے گرینڈ جرگہ منعقد۔

صوابی: گرینڈ جرگے میں سیاسی و سماجی شخصیات اور مشران کی شرکت۔

صوابی: جرگے کا مقتول مزدوروں کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی، انصاف کا مطالبہ۔

صوابی: مقتول مزدوروں کے اہلِ خانہ کو حکومتی تعاون اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔

صوابی: گرینڈ جرگے کا بروز جمعرات احتجاج کا متفقہ فیصلہ۔

صوابی: احتجاج جمعرات صبح 10 بجے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل رزڑ کے دفتر کے سامنے ہوگا۔

صوابی: احتجاج کا اعلان صدر اصلاحی جرگہ ملک جہان اکبر نے کیا۔

اکوڑا خٹک ضلع نوشہرہ اور اس کے ارد گرد کے لیے خوشخبری ایڈمیشن اوپن ہے جلدی جلدی دیر نہ کرے
09/08/2026

اکوڑا خٹک ضلع نوشہرہ اور اس کے ارد گرد کے لیے خوشخبری ایڈمیشن اوپن ہے جلدی جلدی دیر نہ کرے

Address

Swabi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dilber TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share