13/09/2026
🏫 ٹوپی ٹیچرز سوسائٹی کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات
ٹوپی: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹوپی میں ٹوپی ٹیچرز سوسائٹی کے زیرِ اہتمام سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈز، تعریفی اسناد اور سکول بیگز تقسیم کیے گئے۔
تقریب میں اساتذہ، والدین، طلبہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔ مقررین نے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور معیاری تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔
🎓 تقریب کے دوسرے مرحلے میں گورنمنٹ ہائی سکول باجا کے سینئر استاد عابد نواز، ایس پی ای ٹی کی ریٹائرمنٹ پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کی تدریسی خدمات کو سراہا گیا۔