12/06/2026
ملک آباد گدون سے تعلق رکھنے والے شہید حنیف گل صاحب کے ہونہار فرزند، عرفان احمد جدون نے اپنی اعلیٰ تعلیم کی ڈگری آسٹریلیا کے معروف یونیورسٹی سے شاندار کارکردگی اور نمایاں کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف عرفان احمد جدون کی محنت، لگن اور ثابت قدمی کا ثمر ہے بلکہ ان کے والدین اور خاندان کی بہترین تربیت اور حوصلہ افزائی کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس قابلِ فخر کامیابی پر عرفان احمد جدون، ان کے اہلِ خانہ اور تمام عزیز و اقارب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں زندگی کے ہر میدان میں مزید کامیابیاں، عزت، ترقی اور خوشیاں عطا فرمائے، اور انہیں اپنے خاندان، علاقے اور ملک کا نام مزید روشن کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔