Muhammad Haroon Hashmi

Muhammad Haroon Hashmi . . . . 🍁🍂}{Social Worker} {🍂🍁. . . .

25/07/2025

مصر میں سمندر کے کنارے اخــــــــ وان المســـــــ لمین سے تعلق رکھنے والا ایک شخص غذائی اشیاء بوتلوں میں بھر کر غــــــ زہ کی جانب بہا رہا ہے
اس بھائی کی آواز سنیں، لہجہ دیکھیں اور درد کی شدت کا اندازہ لگائیں
روتے ہوئے کہتے ہیں: اے میرے پیارے غــــــ زہ والو مجھے معاف کر دو، خدارا مجھے معاف کر دیں
یا اللہ جیسے آپ نے نوح علیہ السلام اتنے بڑے طوفان میں حفاظت فرمائی ، اس کو بھی باحفاظت غــــــــ زہ تک پہنچا دیجئے
یااللہ سمندر تو آپ کے قبضہ قدرت میں ہی ہے
موسیٰ علیہ السلام کے لیے پانی میں راستہ بنانے والے کریم اللہ
اس چھوٹی سی کاوش کو قبول کر لے اور اسے غـــــــ زہ پہنچا دے
-----------
عرب و عجم کے سارے حکمران اس اخــــــ وانی کے قدموں
کی خاک برابر بھی نہیں🖤






‏یہ جاپان کا بس سٹاپ ہے ، دو کرسیاں ہیں ، مقصد کیا ہے ؟ جو لوگ بس کے انتظار میں یہاں بیٹھیں تو فارغ نہ ہوں ، بس کے انتظا...
10/07/2025

‏یہ جاپان کا بس سٹاپ ہے ، دو کرسیاں ہیں ، مقصد کیا ہے ؟ جو لوگ بس کے انتظار میں یہاں بیٹھیں تو فارغ نہ ہوں ، بس کے انتظار کے ساتھ تین کام کر سکیں ۔

پہلا : بس کا انتظار ۔
دوسرا : پیڈلز کے ذریعے جسمانی ورزش ۔
تیسرا : پیڈلز سے سٹریٹ لائٹس کے لئے بجلی کی پیداوار میں شرکت ۔

انتظار اپنے لئے ،
ورزش وجود کے لئے اور بجلی کی پیداوار میں شرکت ملک کے لئے ۔۔

حاضر دماغ رہنما یونہی قوم اور ملک کے لئے بہتری سوچتے ہیں ایسے ہی جاپان نے ترقی نہیں کی ، اس کامیابی کے پیچھے عالی دماغ ذہنوں کےاعلیٰ ترین آئیڈیاز کی کار فرمائی ہے جو قوم کو ترقی کی جانب لے جاتی ہے ۔

کاش کوئی سمجھے !!

*موت سے پہلے فالورز 732k مرنے کے بعد 934k فالور لائیک 27M سے بڑھ کر تقریبا 33M ہوگئے اکاؤنٹ میں موجود تمام ویڈیو جو اس ن...
04/06/2025

*موت سے پہلے فالورز 732k مرنے کے بعد 934k فالور لائیک 27M سے بڑھ کر تقریبا 33M ہوگئے اکاؤنٹ میں موجود تمام ویڈیو جو اس نے اپنی جوش مارتی جوانی کی ہی لگائی ہیں جو اسکی خوبصورتی اور عیاشی کی عکاسی کر رہی ہیں جو ہر محرم و غیر محرم کی آنکھوں کے سامنے سے گزر رہی ہیں مرنے کے بعد تقریبا 50 لاکھ لوگوں نے اکاونٹ وزٹ کیا انسان کو مرنے کے بعد جن چیزوں کا اجر اور گناہ ملتا ہے ان میں اگر اپ نے نیکی کی طرف دعوت دی اور کسی نے قبول کی تو وہ اپکے لیے باعث ایصال ثواب ہے اگر برائی عام کی تو وہ قبر میں آپکے لیے باعث عذاب اور دکھ ہے 7 لاکھ فالور اس بہن کی زندگی کو نہیں بچا سکے جن کو انٹرٹین کرنے کے لیے ہر حد سے گزر گئ ۔*

*ابھی بھی وقت ہے میرے بہنوں اور بھائیوں لوٹ آو اللہ کی طرف قران چیخ چیخ کر کہ رہا ہے وہاں کا عذاب بڑا سحت ہے وہاں کافر مشرک شدید پچھتائیں گئے تب افسوس کے سوا کچھ نہ ہوگا*

*پھر چاہے کوئی کتنا خوبصورت ہے کتنا حسین ہے موت نے سب کو آ پکڑنا ہے ۔۔۔*
*اللہ ہم سب کو ہدایت دے اور اس لڑکی ثناء یوسف کی مغفرت فرمائے ۔۔۔*
*ہر حادثے سے عبرت پکڑنی چاہئیے*

*عزت شہرت پیسہ سب اسی دنیا میں رہ جاتا ہے انسان کے ساتھ اس کے اعمال قبر میں جاتے ہیں ۔۔۔*





👇پاکستان کی تاریخ کا ناقابل تسخیر دن {یومِ تکبیر}👇الحمدللّٰہ آج ہی کے تاریخ پر پاکستان دنیا کا ساتواں ایٹمی طاقت والا مل...
28/05/2025

👇پاکستان کی تاریخ کا ناقابل تسخیر دن {یومِ تکبیر}👇
الحمدللّٰہ آج ہی کے تاریخ پر پاکستان دنیا کا ساتواں ایٹمی طاقت والا ملک بنا ❤️👇🏼


#یومِ-تکبیر

24/05/2025

گرمی کی شدت کو اچانک خوشگوار موسم میں تبدیل کرنے والی ذات کو کیا کہا جاتاہے 👁️
کُن فیکوُن ذات ❤️

”غزہ تَموتُ جَوعًا“ 😥ایک زندہ لاش کا نوحہ: 😥غزہ… اب ایک بستی نہیں، ایک زخم ہے، جو ہر دن تازہ ہوتا ہے۔ وہ شہر نہیں، ایک ل...
24/05/2025

”غزہ تَموتُ جَوعًا“ 😥ایک زندہ لاش کا نوحہ: 😥

غزہ… اب ایک بستی نہیں، ایک زخم ہے، جو ہر دن تازہ ہوتا ہے۔ وہ شہر نہیں، ایک لاشہ ہے، جو دفن ہونے سے پہلے سسک رہا ہے۔ "غزہ تموت جوعًا" یہ صرف ایک جملہ نہیں، بلکہ انسانی ضمیر پر تھپڑ ہے، تاریخ کے سینے پر داغ ہے، اور انسانیت کے چہرے پر ایک کالا دھبہ۔

غزہ بھوکا ہے۔ مگر صرف پیٹ نہیں، دل بھی خالی ہے، آنکھیں بھی سوکھ چکی ہیں، اور امیدیں بھی نڈھال پڑی ہیں۔ یہاں بچہ دودھ کو ترستا ہے، ماں خالی دیگچی کے سامنے آنسو پکا رہی ہے، اور باپ دواؤں کی جگہ دعائیں بیچتا ہے۔

وہ دنیا، جو چاند پر بستیاں بسانے کی بات کرتی ہے، اسے غزہ کے اندھیرے نظر نہیں آتے۔ وہ مہذب قومیں، جو جانوروں کے حقوق پر ماتم کرتی ہیں، انسانوں کے بھوکے مرنے پر چپ سادھ لیتی ہیں۔ دنیا کے ضمیر کو نیند آ چکی ہے، اور غزہ جاگ کر مر رہا ہے۔

یہاں نہ پانی ہے، نہ دوا، نہ بجلی، نہ خوراک۔ محاصرے میں جکڑا ہوا یہ ٹکڑا، صبر کی آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔ ایک پوری نسل موت کے سائے میں جوان ہو رہی ہے، مگر دنیا صرف تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

کیا کسی نے سوچا کہ جب بچہ بھوک سے بلکتا ہے تو ماں کا دل کس قدر ٹوٹتا ہے؟ جب بوڑھا باپ کسی کچرے میں کھانے کی تلاش کرتا ہے، تو اس کے وقار پر کیا گزرتی ہے؟ غزہ میں ہر روز انسان نہیں مرتے، انسانیت مرتی ہے۔ ہر جنازہ صرف ایک جسم کا نہیں، بلکہ ہماری بےحسی کا ماتم ہوتا ہے۔

"غزہ تموت جوعًا" مگر نہیں، یہ فقرہ ادھورا ہے۔

غزہ تموت جوعًا، و نحن نموت خجلًا…
(غزہ بھوک سے مر رہا ہے، اور ہم شرم سے مر رہے ہیں… اگر واقعی ضمیر زندہ ہوں تو۔)

خدارا! کوئی اٹھے، کوئی بولے، کوئی روئے، کوئی لکھے…

کیونکہ خاموشی اب جرم ہے، اور غزہ کی بھوک ہماری گواہی مانگتی ہے۔










20/05/2025

بھارت اسرائیل نہیں اور پاکستان فلسطین نہیں
DGISPR

🔥غزہ فلسطین 🔥خان یونس کا یہ پھول اپنے پورے خاندان کے ساتھ مرجھا گیا 💔❤
20/05/2025

🔥غزہ فلسطین 🔥
خان یونس کا یہ پھول اپنے پورے خاندان کے ساتھ مرجھا گیا 💔❤





15/05/2025

دولت اگر محنت سے ملتی تو سب سے زیادہ مزدور کے پاس ہوتی مگر یہ رب کے فضل سے ملتی ہے نہ کہ محنت سے

Celebrating my 1st year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉
15/04/2025

Celebrating my 1st year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه ان گنت دُعاؤں ، نيک تمناؤں اور پُرخلوص جذبوں كيساتھ میری طرف سے آپ...
30/03/2025

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه

ان گنت دُعاؤں ، نيک تمناؤں اور پُرخلوص جذبوں كيساتھ میری طرف سے آپ اور آپ سے وابستہ ہر مقدس رشتے کو دل کی اتہاہ گہرائیوں سے *عیدمبارک*

اللہ کریم آپکے صیام و قیام رکوع و سجود اپنی بارگاہ بلند میں شرف قبولیت سے نواز کر ذریعہ نجات بنائے
آمین یارب العالمین.
ازطرف ؛- حافظ محمد ھارون ھاشمی ۔۔




18/02/2025

Address

Swabi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Haroon Hashmi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share