Swabi Press Club Registered

Swabi Press Club Registered Its Official page Of “Swabi Press Club”
(1)

صوابی پریس کلب کے عہدیداران نے خاتون صحافی انیلہ شاہین کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
26/02/2026

صوابی پریس کلب کے عہدیداران نے خاتون صحافی انیلہ شاہین کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انیلہ شاہین کی وفات صحافتی برادری کےلیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔صوابی پریس کلب کے عہدیداران نے کہا کہ مرحومہ کی پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور صحافت کے میدان میں ان کی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی۔ان کی جدوجہد نوجوان صحافیوں کےلیے مشعلِ راہ ہے۔صوابی پریس کلب مرحومہ کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔آمین

10/02/2026

صوابی:عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کا صوابی پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو

30/01/2026

صوابی:مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کی ترکئی ہاؤس میں پریس کانفرنس
صوابی:صوابی کے عوام سے امید ہے کہ وہ کل بھرپور طریقے سے نکلیں گے،اسدقیصر
صوابی:عوام نے فیصلہ کرنا ہے نمائندے خود منتخب کریں یا فیصلے دفتروں میں ہوں،اسدقیصر
صوابی:عوام سے ووٹ کا حق چھینا گیا تو جمہوریت اور پارلیمنٹ کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟اسدقیصر
صوابی:ہماری جدوجہد عوامی حقوق، آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ہے،اسدقیصر
صوابی:ملک کو ایسے حالات میں دھکیلا گیا جو مارشل لاء سے بھی بدتر ہیں،اسدقیصر
صوابی:کوئی ایک قانون بتا دیں جو عوام کے مفاد میں پاس کیا گیا ہو،اسدقیصر
صوابی:کل بڑی تعداد میں عوام نکل کر دنیا کو بتائیں کہ ہم جمہوریت اور آزاد عدلیہ چاہتے ہیں،اسدقیصر
صوابی:بانی پی ٹی آئی کی پمز اسپتال منتقلی کی اطلاعات سامنے آ رہی تھیں،اسدقیصر
صوابی:حکومتی وزراء بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق مسلسل جھوٹ بولتے رہے،اسدقیصر
صوابی:کل بانی پی ٹی آئی سے ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کی ملاقات نہیں کرائی گئی،اسدقیصر
صوابی:ایک ملاقات سے کیا فرق پڑ جاتا اگر وہ اپنے لیڈر سے مل لیتے؟اسدقیصر
صوابی::ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی سے ان کے معالج کی فوری ملاقات کرائی جائے،اسدقیصر

30/01/2026

صوابی:ممبر قومی اسمبلی شہرام ترکئی کی ترکئی ہاؤس میں پریس کانفرنس
صوابی:وزیراعلی کےپی سہیل آفریدی اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں کل 11بجے شیوہ اڈہ صوابی آئیں گے،شہرام ترکئی
صوابی:وزیراعلی دو بجے امن چوک صوابی میں خطاب کریں گے،شہرام ترکئی
صوابی:4 بجے ٹوپی میں اور 6 بجے انبار انٹرچینج پر کارکنوں سے خطاب کریں گے،شہرام ترکئی
صوابی:8 فروری کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی،شہرام ترکئی
صوابی:عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس ظلم کے خلاف کھڑے ہوجائیں،شہرام ترکئی

29/01/2026

صوابی پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر سید عارف شاہ کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر صوابی طارق اللہ سے ملاقات کی۔وفد میں سینئر نائب صدر جلیل احمد خان،نائب صدر شوکت علی انجم،جنرل سیکرٹری محمد عادل،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقدم خان اور جائنٹ سیکرٹری محمد شعیب شامل تھے۔ملاقات کے دوران صدر سید عارف شاہ نے پریس کلب کی سرکاری عمارت کی حوالگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر طارق اللہ نے اس حوالے سے درخواست کو فوری کارروائی کےلیے متعلقہ محکمہ کو ارسال کر دیا۔ڈپٹی کمشنر طارق اللہ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پریس کلب کی عمارت سے متعلق درپیش مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا اور صحافی برادری کو درپیش مشکلات کے ازالے کےلیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

صوابی پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر سید عارف شاہ کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر صوابی طارق اللہ سے ملاقات کی۔وفد میں...
26/01/2026

صوابی پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر سید عارف شاہ کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر صوابی طارق اللہ سے ملاقات کی۔وفد میں سینئر نائب صدر جلیل احمد خان،نائب صدر شوکت علی انجم،جنرل سیکرٹری محمد عادل،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقدم خان اور جائنٹ سیکرٹری محمد شعیب شامل تھے۔ملاقات کے دوران صدر سید عارف شاہ نے پریس کلب کی سرکاری عمارت کی حوالگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر طارق اللہ نے اس حوالے سے درخواست کو فوری کارروائی کےلیے متعلقہ محکمہ کو ارسال کر دیا۔ڈپٹی کمشنر طارق اللہ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پریس کلب کی عمارت سے متعلق درپیش مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا اور صحافی برادری کو درپیش مشکلات کے ازالے کےلیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

23/12/2025

صوابی پریس کلب رجسٹرڈ کے انتخابات سال برائے 2026
صوابی پریس کلب کے نومنتخب صدر سید عارف شاہ صوابی پریس کلب کے انتخابات کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

21/12/2025

صوابی پریس کلب رجسٹرڈ کے انتخابات سال برائے 2026
صوابی پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری مقدم خان صوابی پریس کلب کے انتخابات کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

18/12/2025

صوابی پریس کلب رجسٹرڈ کے انتخابات سال برائے 2026
صوابی پریس کلب کے سابق صدر جلیل احمد خان صوابی پریس کلب کے انتخابات کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

18/12/2025

صوابی پریس کلب رجسٹرڈ کے انتخابات سال برائے 2026
مسلم لیگ ن کے رہنما افتخار خان صوابی پریس کلب کے انتخابات کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

17/12/2025

صوابی پریس کلب رجسٹرڈ کے انتخابات سال برائے 2026
پریذائیڈنگ آفیسر و صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن صوابی طیب زمان ایڈوکیٹ صوابی پریس کلب کے انتخابات کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

*صوابی پریس کلب رجسٹرد کے سالانہ انتخابات کی خبر تمام قومی اخبارات میں*
17/12/2025

*صوابی پریس کلب رجسٹرد کے سالانہ انتخابات کی خبر تمام قومی اخبارات میں*

Address

Mardan Road Near Drive Muneer Hospital
Swabi
23540

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swabi Press Club Registered posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share