Abaseen News

Abaseen News Official Page of Abaseen News ( Abaseen Media Group )
(2)

08/06/2026

آر ایچ سی ہسپتال تورڈھیر سے ڈیوٹی آفیسر غائب، مریض انتظار میں خوار ہورہے ہیں، مہم شاہ مہم کا حکومت سے فریاد

07/06/2026

تھانہ لاہور اور تھانہ تورڈھیر کے حدود میں چوری کی واردات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے دو دن پہلے مانکی باچا خان چوک میں ضیاء دکاندار سے رات کی تاریکی میں چور اپنے ساتھ ایک عدد موبائل اور پانچ لاکھ نقدی لیکرغائب ہوگیا، زیر نظر ویڈیو میں چور واضح طورپر نظر آرہا ہے اگر کوئی اسکو جانتا ہو تو دئےگیے نمبرز پر فوری اطلاع دیں
03065670669 | 0319 4590050

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کو جرمنی روانگی کے دوران باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آف...
07/06/2026

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کو جرمنی روانگی کے دوران باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا

مینا خان آفریدی محکمۂ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے جرمنی کی ٹوبنگن یونیورسٹی کے دورے پر جا رہے تھے

ایف آئی اے حکام نے انہیں بیرونِ ملک جانے سے روک دیا

پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے واضح احکامات موجود ہونے کے باوجود انہیں سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔صوبائی وزیر مینا خان آفریدی

07/06/2026

رات نوشہرہ کپڑوں کے مارکیٹ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل گئیں، کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر،

06/06/2026

تم٭با٭کو ڈیلرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر محمد افتخار کا شیخ ڈھیری میں گرینڈ میٹنگ سے خطاب،

06/06/2026

سارے مسائل کی جڑ امیرمقام، اسحاق ڈار اور مریم اورنگزیب ہے !!

🚨تھانہ چھوٹا لاہور کے حدود میں جہانگیرہ روڈ پر گاؤں جلسئی کے سابقہ ناظم اسلام بہادر کے فارم سے ایم عدد بھینس اور ایک گائ...
06/06/2026

🚨تھانہ چھوٹا لاہور کے حدود میں جہانگیرہ روڈ پر گاؤں جلسئی کے سابقہ ناظم اسلام بہادر کے فارم سے ایم عدد بھینس اور ایک گائے نامعلوم چور چوری کرلے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں، تاحال پولیس کی جانب سے ملزمان کے حوالے سے کوئی اپڈیٹس نہیں آئی ہیں،

06/06/2026

صوابی:شیخ ڈھیری حاجی عطاءالرحمان اور حاجی حضرت علی کے ڈھیرے میں گرینڈ پروگرام، تفصیل اس ویڈیو میں

06/06/2026

کاشتکاروں کے مسائل اعلی حکام تک پہنچانے کےلئے مشترکہ طور پر تین رکنی کمیٹی قائم،

((تم٭با٭کو کاشتکاروں اور ڈیلرز کا حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج، اسلام آباد اور پشاور مارچ کی دھ٭مکی٭)) اگر آئندہ ...
06/06/2026

((تم٭با٭کو کاشتکاروں اور ڈیلرز کا حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج، اسلام آباد اور پشاور مارچ کی دھ٭مکی٭))
اگر آئندہ تم٭با٭کو کاشتکاروں، ڈیلرز اور مقامی صنعت کاروں پر غیر قانونی چھا٭پوں، خوف و ہراس پھیلانے، ایف آئی آرز، گرفتاریوں، ناجائز ٹیکسوں، ایکسپورٹ ٹیکس، ایکسائز ٹیکس اور 390 روپے فی کلوگرام ٹیکس کے نفاذ یا اس میں کمی نہ کرنے سمیت معاشی استحصال کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو لاکھوں زمیندار اسلام آباد اور پشاور کا رخ کریں گے۔ اس کے تمام تر نتائج اور ذمہ داری صوبائی و وفاقی حکومتوں پر عائد ہوگی، کیونکہ اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔
ان خیالات کا اظہار شیخ ڈیری، تحصیل چھوٹا لاہور میں ٹو٭بی٭کو ڈیلرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک بڑے جلسے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جلسے سے ٹو٭بی٭کو ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی افتخار احمد، بخت شیر خان، صدیق باچا، حضرت علی، افتخار باچا، حاجی ماجد، نگار خان، نواب زادہ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت خیبر پختونخوا کے لاکھوں تم٭با٭کو کاشتکاروں اور زمینداروں کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمباکو کی فصل اور اس سے وابستہ کاروبار کے خلاف پالیسیوں کا مقصد صوبے کے عوام کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے، جس کے نتیجے میں بے روزگاری میں اضافہ اور امن و امان کی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمباکو خیبر پختونخوا کے لاکھوں خاندانوں کے روزگار کا ذریعہ ہے، لہٰذا اس شعبے کو نقصان پہنچانے والی پالیسیوں پر فوری نظرثانی کی جائے۔ مقررین نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو کاشتکار، ڈیلرز اور مقامی صنعت کار مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
جلسے کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد رہیں گے اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے

Address

Swabi
23430

Telephone

+923009176050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abaseen News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abaseen News:

Share