Swabi Post News صوابی پوسٹ نیوز

Swabi Post News صوابی پوسٹ نیوز اِس پیج سے آپ کو ملیں گی ہر شعبے سے جڑی تمام تر علاقائی اور ملکی اہم ترین خبریں ۔
تو ابھی ہمارے پیج کو فالو کریں ۔

صوابی پوسٹ نیوز (خبر کا ایک نیا انداز)

۔روڈ ٹرانسپورٹ بند ہے Don’t worryلیکن پاکستان ریلوے معمول کے مطابق چل رہی ہے۔   ہر قسم معلومات کے لیے پاکستان ریلوے کے ف...
11/10/2025

۔روڈ ٹرانسپورٹ بند ہے
Don’t worry
لیکن پاکستان ریلوے معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

ہر قسم معلومات کے لیے پاکستان ریلوے کے فون نمبرز پر کال کریں۔
پشاور کینٹ 9210681-091
نوشہرہ -9220028-0923
جہانگیرہ 510643-0923
اٹک سٹی 610641-0572
راولپنڈی 9270834-051
لاہور 36360790-042

11/10/2025

پشاور میں تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہ ہونے کی صورت میں عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کا امکان ہے۔ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کو ہر صورت وزیراعلیٰ بنائیں گے۔

خیبرپختونخوااسمبلی کا ہنگامی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت قانونی ٹیم نے شرکت کی، اس دوران صوبائی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس طلب کرنے کا اعلامیہ آج ہی جاری ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا استعفیٰ منظور نہ ہونے کی صورت میں عدم اعتماد کی تحریک بھی پیش کی جاسکتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کو ہر صورت خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ بنائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے قانونی عمل کو مکمل کیا جائے گا۔

انبار میں عوامی نیشنل پارٹی کا تاریخی جلسہ ہوگا، عوامی حقوق، صوبائی خودمختاری اور امن کے پیغام کا عزم! ،جان افسر خانصواب...
11/10/2025

انبار میں عوامی نیشنل پارٹی کا تاریخی جلسہ ہوگا،
عوامی حقوق، صوبائی خودمختاری اور امن کے پیغام کا عزم! ،جان افسر خان

صوابی (نمائندہ صوابی پوسٹ نیوز)
ضلع صوابی میں 15 اکتوبر کو انبار انٹرچینج کے مقام پر عوامی نیشنل پارٹی ایک عظیم الشان تاریخی جلسہ عام منعقد کرے گی، جس میں پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کے ساتھ ساتھ صوبائی قیادت اور ضلعی رہنما اہم خطابات کریں گے۔
اس سلسلے میں ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی آصف الرحمان خان نے اپنی ضلعی کابینہ اور تحصیل صدور و جنرل سیکرٹریز کے ہمراہ جلسہ گاہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما جان افسر خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے گھر گھر رابطہ مہم تیز کردیا ہے۔تاکہ عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا جا سکے۔
جان افسر خان نے مزید کہا کہ
"عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ صوبے کے وسائل، شناخت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی ہے۔ ہم کسی صورت ان حقائق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ یہ جلسہ صوابی کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع ثابت ہوگا۔"
ضلعی رہنما جان افسر خان نے بتایا کہ تحصیل سطح پر کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے، اور تحصیل کابینہ کے اراکین دن رات عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اے این پی کے کارکنان پرجوش ہیں اور جلسے کی کامیابی کے لیے ہر یونین کونسل میں تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔
یہ تاریخی جلسہ صوبے کے حقوق، امن، ترقی اور عوامی اتحاد کے نئے عزم کے ساتھ عوامی نیشنل پارٹی کے سیاسی سفر میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

11/10/2025

موٹروے اور جی ٹی روڈ خیر آباد کے مقام پر مکمل بند۔البتہ چارسدہ سے پشاور موٹروی کھلا ہے۔۔موٹروے ترجمان

10/10/2025

*35سالہ شخص گولی لگنے سے شدید زخمی ریسکیو 1122 صوابی*

صوابی۔ گوہاٹی میں ہوائی فائرنگ سے ردی گل نامی شخص عمر 35سالہ شدید زخمی ہونے کی اطلاع

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 صوابی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے باچا خان ہسپتال منتقل کر دیا

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 صوابی

10/10/2025

روڈ ٹرانسپورٹ بند ہے
Don’t worry
لیکن پاکستان ریلوے معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

10/10/2025

پشاور۔اسلام آباد موٹروے پشاور ٹول پلازا کے قریب بند کر دی گئی ہے۔ براہِ کرم متبادل راستہ اختیار کریں اور جی ٹی روڈ کا استعمال کریں

10/10/2025

ڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گے 👇

10/10/2025

مشتاق احمد کیلئے اب کونسی پارٹی میں شمولیت چاہیۓ ،؟

PTI , JUI, ANP, PPP, PMLN, IND

10/10/2025

منیلا: فلپائن کے جزیرے مینڈاناؤ کے ساحل کے قریب شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 10 اکتوبر کی صبح 9 بج کر 43 منٹ پر فلپائن کے جزیرے مینڈاناؤ 7.4 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں نیا وزیر اعلیٰ اپوزیشن جماعتوں سے ہوگا، دنیا ملک سید عمرانصوابی (نمائندہ صوابی پوسٹ نیوز) پاکستان ...
10/10/2025

صوبہ خیبرپختونخوا میں نیا وزیر اعلیٰ اپوزیشن جماعتوں سے ہوگا، دنیا ملک سید عمران

صوابی (نمائندہ صوابی پوسٹ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ملک سید عمران نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ آئندہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اپوزیشن جماعتوں سے ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر عباداللہ اس وقت اپوزیشن لیڈر ہیں اور وہ وزیر اعلیٰ کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔
ملک سید عمران نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو آزاد قرار دیا ہے، جس کے بعد صوبائی اسمبلی کے ارکان کو اختیار ہے کہ وہ کسی بھی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ آزاد امیدواروں کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے جاری ہیں، اور اگر وفاق کی طرح صوبے میں بھی مسلم لیگ ن اور اپوزیشن جماعتوں کی حکومت قائم ہوئی تو یہ صوبے کے عوام کے لیے خوش آئند ثابت ہوگا۔
ان کے مطابق، صوبے کے عوام کی بہتری اسی میں ہے کہ نئی اور مضبوط حکومت قائم ہو جو عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکے۔

🚨 اہم ٹریفک الرٹ 🚨پشاور سے اسلام آباد تک موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بندش تحریک ل...
10/10/2025

🚨 اہم ٹریفک الرٹ 🚨
پشاور سے اسلام آباد تک موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بندش تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے احتجاج اور قافلے کی اسلام آباد روانگی کے باعث کی گئی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سفر کے لیے متبادل راستے استعمال کریں

Address

Swabi

Telephone

+923429200163

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swabi Post News صوابی پوسٹ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Swabi Post News صوابی پوسٹ نیوز:

Share