Topi Digital News

Topi Digital News ٹوپی صوابی تربیلہ کی ہر خبر سے با خبر رہے
𝗙𝗼𝗹𝗹𝗼𝘄 𝗧𝗵𝗶𝘀 𝗽𝗮𝗴𝗲
آپنے ہر قسم کے اشتہارات لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
شکریہ

10/06/2026

ٹوپی محلہ میں عوام کا احتجاج

10/06/2026

جنرل سیکرٹری اتمان لویہ جرگہ معین خان

10/06/2026

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما وضلعی صدر محمد سہیل یوسفزئی نے اپنے پارٹی ساتھیوں کے ہمراہ پیسکو ٹوپی کے ایکسین سے تفصیلی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، لائن لاسز اور واپڈا سے متعلق دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

محمد سہیل یوسفزئی نے ایکسین کو عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ موجودہ شدید گرمی کے موسم میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو حتیٰ الامکان کم کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ لوڈشیڈنگ کے شیڈول پر نظرثانی کرتے ہوئے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھا جائے۔

ایکسین پیسکو نے وفد کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل اور بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور متعلقہ حکام تک عوام کے تحفظات پہنچائے جائیں گے۔

10/06/2026

Sohail Khan ANP leader

10/06/2026

Sohail Khan ANP

10/06/2026

اگر آپ نئی یا استعمال شدہ (سیکنڈ ہینڈ) گاڑی خریدنا یا فروخت کرنا چاہتے ہیں تو چاند موٹرز شو روم، ٹوپی بائی پاس، بالمقابل لائف کیئر ہسپتال آپ کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔ یہاں ہر قسم کی گاڑیاں مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں اور خرید و فروخت کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ لائف کیئر ہسپتال ٹوپی بائی پاس پر واقع ہے۔

10/06/2026

ٹوپی میں ہونے والے تاریخی بڑے راضی نامہ پر خصوصی رپورٹ، انعام اللہ خان کی زبانی۔

10/06/2026

آج کے جرگے میں تمام مقامی جرگوں نے اتحاد اور بھائی چارے کا شاندار مظاہرہ کیا، لیکن حاجی حبیب الرحمان صاحب کا کردار سب سے نمایاں رہا۔ مختصر انٹرویو اور خصوصی پیغام ویڈیو میں شامل ہے۔

10/06/2026

ٹوپی میں تاریخی راضی نامہ

10/06/2026

📍ٹوپی میں عظیم راضی نامہ، امن اور بھائی چارے کی شاندار مثال
الحمدللہ آج ٹوپی میں ایک بڑے راضی نامے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر معزز سیاسی و سماجی شخصیت عثمان گدون، مقامی جرگہ مشران اور عمائدین نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے دو فریقین کے درمیان صلح کرائی۔
ایک فریق کا تعلق ٹوپی جبکہ دوسرے کا تعلق کلاوٹ سے تھا۔ امتیاز اور اسرار کے درمیان پیش آنے والے افسوسناک واقعے، جس میں متعدد افراد مقدمات کی زد میں آئے اور ایک شخص زخمی ہوا، کا بالآخر خوش اسلوبی سے خاتمہ ہوگیا۔
یہ راضی نامہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پشتون معاشرے میں جرگہ، برداشت اور باہمی احترام کی روایات آج بھی زندہ ہیں، اور بڑے سے بڑا تنازع بھی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ اس صلح کو ہمیشہ قائم رکھے اور ہمارے معاشرے میں امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Swabi
23430

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Topi Digital News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share