صوابی۔ڈی پی او صوابی ہارون رشید خان کے زیرصدارت ڈی پی او افس میں ضلع بھر کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز و تفتیشی آفسران کے ساتھ امن وامان سیکورٹی اور منشیات کے خلاف مہم میں مزید تیزی لانے کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد*۔
*گزشتہ دو سالوں کے نسبت اس سال میں قتل و اقدام قتل،چور چکاری ،ڈکیتی و دیگر سنگین جرائم میں نمایاں کمی لائی گئی ہیں،اور مزید جرائم کو نیچے لانے کے لیے کوشاں رہیں گے تاکہ ضلع میں امن وامان کی فضاء قائم رہے،ڈی پی او صوابی ہارون رشید خان کا کرائم میٹنگ میں پولیس افسران سے خطاب*
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 11 جولائی 2024 کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید کے سربراہی میں دفتر ڈی پی او میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی پی او سرکل صوابی عدنان اعظم، ایس ڈی پی او ٹوپی حسن خان، ایس ڈی پی او لاہور فضل شیر خان سمیت جملہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفسران نے شرکت کی، میٹنگ میں ضلع کے تمام تھانوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
ڈی پی او صوابی ہارون رشید خان نے شرکاء میٹنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشی جیسے قبیح دھندے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی ٹاسکنگ جاری رکھے، چور اور ڈکیت گینگز ،اشتہاری مجرمان، سودخوری و انڈر پلے کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بھرپورکاروائیاں کریں، تمام تفتیشی افسران زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچاکر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز اور چوکیات انچارجان اپنے علاقہ جات میں مؤثر گشت کو یقینی بنائیں، اپنے علاقوں میں حساس مقامات کی سیکیورٹی پر کڑی نگرانی رکھیں، ہوائی فائرنگ، لینڈ مافیاء،ٹمبر مافیا، سٹریٹ کرائم، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کیساتھ ساتھ مشکوک اشخاص کیخلاف بھرپورکاروائیاں کریں، تھانوں میں آنے والے سائلین کے جائز مسائل بروقت حل کریں اور عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔مزید کہا گیا کہ گزشتہ دو سالوں کی نسبت اس سال میں جرائم کی نمایاں کمی لائی گئی ہے ۔
امن وامان برقرارکھنے کے لئے پولیس تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لا کر اپنے اپنے حدود اختیار میں داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ اور ناکہ بندیاں اور گشت کو مزید موثر بنائے سیکورٹی پر کسی قسم کی لاپرواہی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔۔۔۔
13/05/2024
آل ٹیچر ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر فیاض خان کے فرزند فخرصوابی ڈاکٹر عمار فیاض خان کو جناح میڈیکل کالج ٹاپ کرکے MBBS کی ڈگری حاصل کرنے پر انہیں اور انکے سب چاھنے والوں کو یہ اعزاز بہت بہت مبارک ھو۔۔۔۔۔۔
24/04/2024
الحمدللہ ایک دکاندار بھائی نے کمپنی والوں کو کال کرکے کہا کہ اپنی فریج واپس لے جائیں اسرائیلی مشروبات کی فروخت سے ہماری بائیکاٹ ھے، اور انشاء اللہ اسرائیل اور ان کے سپورٹرس کی تمام اشیاء کا بائیکاٹ کرتے رہیں گے، اور تمام دکانداروں سے بھی یہ گزارش ھے کہ وہ اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔۔۔۔۔
24/04/2024
صوابی/ تورڈھیر میں بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا۔۔۔پولیس
Be the first to know and let us send you an email when SWABI Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.