21/08/2026
یمان محمد کو ایڈووکیٹ ہائی کورٹ بننے پر دلی مبارکباد۔
خیبر لاء کالج، یونیورسٹی آف پشاور سے 2023ء میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد یمان محمد نے باقاعدہ وکالت کا آغاز معروف قانون دان ایڈووکیٹ سید مبشر شاہ کی شاگردی میں کیا۔ مختصر عرصے میں انہوں نے نہ صرف اپنی محنت، مطالعے اور قانونی فہم سے ایک نمایاں مقام بنایا بلکہ متعدد مقدمات میں بغیر کسی لالچ اور ذاتی مفاد کے شیوہ کے لوگوں کی بھرپور قانونی معاونت بھی کی۔
یمان محمد شیوہ ایکشن کمیٹی کے ایک سرگرم رکن بھی ہیں اور علاقے کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے اپنی قانونی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے رہے ہیں۔
اگر انہیں موجودہ دور میں شیوہ سے تعلق رکھنے والے بہترین کرمنل وکلاء میں شمار کیا جائے تو یہ ہرگز مبالغہ نہ ہوگا، بلکہ ان کے مسلسل اور وسیع مطالعے، قانونی معاملات پر گہری گرفت اور عدالت میں حاضر دماغی کی درست عکاسی ہوگی۔
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کا اعزاز ان کی محنت، قابلیت اور پیشہ ورانہ سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے، انہیں حق و انصاف کی سربلندی کے لیے اپنی صلاحیتیں استعمال کرنے کی توفیق دے اور ان کے علم و عمل میں مزید برکت عطا فرمائے۔
fans