PTV Kumrat

PTV Kumrat news chanal

17/07/2026

اگر جولائی کے مہینے میں جنوری اور فروری کا موسم انجوائے کرنا ہے تو کمراٹ ویلی بہترین انتخاب ہے۔
#سیاحت #کمراٹ Directorate General Information & PRs, KP Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Deputy Commissioner Dir Upper

13/07/2026

دیر کی مٹی میں تعلیم لیکن اسمبلی کی کرسی پر😭

11/07/2026

اسلام علیکم دوستوں یہ ایک انتھائی غریب اور شریف النفس انسان ھے ایک کا موبائل گم ھوا ھے اگر کسی کو بھی ملا تو ضرور ضرور اطلاع دے

11/07/2026

کمراٹ ویلی جولائی کا موسم اور سیاحوں کا رش۔
#سیاحت

06/07/2026

کمراٹ ویلی کا بائی پاس کے مقام پر سیاحوں کو انتھائی تکلیف ھے لھذا اس پر کوئی ایکشن لئے

03/07/2026

ماشاء اللہ یہ تو صرف ایک قافلہ ھے آج اسطرح سینکڑوں کے حساب سے قافلہ آچکے ھیں! کمراٹ ویلی
#کمراٹ #سیاحت

03/07/2026

کمراٹ گیسٹ ہاؤس داروڑہ ۔

30/06/2026

مردان میں آج گرمی نے حد کیا ھے اعجاز خان نے صدقہ جاریہ کیا ھے تمام مسلمانان مستفید ہو رہے ہیں ویلڈن اعجاز خان

کمراٹ ویلی کے مستقبل کا سوال ؟تحریر : ابوعمر عبدالستارسجادقدرت نے بعض خطوں کو ایسا حسن عطا کیا ہے کہ انہیں دیکھ کر انسان...
30/06/2026

کمراٹ ویلی کے مستقبل کا سوال ؟
تحریر : ابوعمر عبدالستارسجاد
قدرت نے بعض خطوں کو ایسا حسن عطا کیا ہے کہ انہیں دیکھ کر انسان بے اختیار خالق کائنات کی قدرت و حکمت کا معترف ہو جاتا ہے خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر میں واقع وادی کمراٹ بھی انہی دلکش علاقوں میں شامل ہے۔ فلک بوس پہاڑ گھنے دیودار کے جنگلات شفاف پانی کے چشمے، سرسبز میدان اور پُرفضاء ماحول اس وادی کو پاکستان کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات میں ممتاز مقام عطا کرتے ہیں۔
گزشتہ چند برسوں میں کمراٹ ویلی ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہے سیاحت کے فروغ سے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، ہوٹلنگ ٹرانسپورٹ اور تجارت کے شعبوں میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا بظاہر یہ ایک خوش آئند پیش رفت ہے لیکن اس کے ساتھ کئی ایسے خدشات بھی جنم لے رہے ہیں جو اس خوبصورت وادی کے مستقبل کے لیے سنجیدہ سوال بن چکے ہیں۔
بےدریغ تعمیرات، جنگلات کی کٹائی غیر منصوبہ بند سیاحتی سرگرمیاں زمینوں کی بے دریغ خرید و فروخت اور مقامی آبادی کے حقوق سے صرفِ نظر ایسے مسائل ہیں جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے اگر ترقی کے نام پر قدرتی حسن کو نقصان پہنچایا گیا تو وہ دن دور نہیں جب کمراٹ بھی اپنی اصل خوبصورتی کھو بیٹھے گا لھذا حکومت مقامی مشران سماجی تنظیمیں اور عوام مل کر ایک جامع حکمت عملی مرتب کریں تعمیرات کے لیے واضح ضوابط بنائے جائیں جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے سیاحتی سرگرمیوں کو ماحول دوست اصولوں کے مطابق منظم کیا جائے اور مقامی آبادی کو ترقی کے ثمرات میں حقیقی حصہ دیا جائے۔ کمراٹ صرف ایک سیاحتی مقام نہیں بلکہ ایک قدرتی امانت اور آنے والی نسلوں کا حق ہے آج اگر ہم نے اس کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو کل تاریخ ہم سے یہ سوال ضرور کرے گی کہ ہم نے جنت نظیر کمراٹ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے کیا کردار ادا کیا تھا وقت کا تقاضا ہے کہ کمراٹ کو محض کاروباری مفادات کی نظر نہ ہونے دیا جائے بلکہ اسے ایک قومی ورثے کے طور پر محفوظ رکھنے کی اجتماعی ذمہ داری ادا کی جائے تاکہ آنے والی نسلیں بھی اسی طرح اس کے حسن سکون اور قدرتی عظمت سے لطف اندوز ہو سکیں۔

29/06/2026

جہاز بانڈہ محرم الحرام کے دوران

Address

Kumrat Valley
Swat
20100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTV Kumrat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PTV Kumrat:

Shortcuts

Share