25/05/2026
*جانور کو ذبح کرنے کا درست طریقہ*
کیا آپ کا قصاب جانور پر ظلم تو نہیں کر رہا؟ ذبح کرنے کا صحیح اسلامی طریقہ جاننا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔
قربانی صرف گوشت حاصل کرنے کا نام نہیں یہ ایک عبادت ہے لیکن اکثر قصاب جلد بازی میں ایسی غلطیاں کرتے ہیں جو نہ صرف جانور کو شدید تکلیف دیتی ہیں بلکہ گوشت کے معیار اور صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہیں
ذبح کے شرعی اصول اور احتیاطی تدابیر:
✅ احسان کا حکم: نبی کریم ﷺ کا فرمانِ عالی شان ہے: اللہ نے ہر چیز پر احسان کرنا مقرر کر دیا ہے لہٰذا جب ذبح کرو تو اچھے طریقے سے کرو اپنی چھری تیز کر لو اور جانور کو آرام دو۔ (صحیح مسلم)
✅ صحیح طریقہ کار:
`تیز چھری:` چھری ہمیشہ تیز ہونی چاہیے تاکہ جانور کو کم سے کم تکلیف ہو چار نالیاں شریعت کے مطابق چار نالیاں (دو خون کی، ایک سانس کی، اور ایک خوراک کی) کاٹنا ضروری ہے۔
`ہڈی سے گریز:` ریڑھ کی ہڈی (فقار) کو کاٹنا مکروہ اور جانور کے لیے شدید تکلیف دہ ہے۔
`قصابوں کی لاپرواہی کا نقصان:`
اکثر قصاب جلدی میں جانور کو ٹھنڈا کرنے کے لیے گردن میں کھڑی چھری مار دیتے ہیں یا ہڈی کاٹ دیتے ہیں یاد رکھیں: اس سے جانور کی روح نکلنے کا عمل اذیت ناک ہو جاتا ہے سارا خون گوشت کے اندر ہی جم جاتا ہے جو صحت کے لیے مضر ہے یہی خون بعد میں گوشت کے رنگ کو براؤن کرنے اور بدبو پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔
`ہماری ذمہ داری:`
اس عیدِ قربان پر اپنے قصاب کو پہلے سے سمجھائیں کہ وہ جلد بازی کے بجائے سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق ذبح کرے ایک چھوٹی سی احتیاط سنت کی پیروی بھی ہے اور آپ کے اہل خانہ کی صحت کے لیے بھی ضروری۔