Swat voice tv

Swat voice tv https://youtu.be/75RB-o2qY3A SWATVOICE TV
(1)

سوات۔۔۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز منیر احمد خان حلیمزئی اور محمّد عامر خان نے بنگلہ دیش، لنڈیکس اور ملابابا کے علاقوں میں سیل...
15/04/2024

سوات۔۔۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز منیر احمد خان حلیمزئی اور محمّد عامر خان نے بنگلہ دیش، لنڈیکس اور ملابابا کے علاقوں میں سیلاب کے آنے والے خطرے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے فعال اقدامات کیے ہیں۔ گھر گھر جا کر ایک جامع مہم کے ذریعے، انہوں نے رہائشیوں کو سیلاب سے لاحق ممکنہ خطرات کے بارے میں جانکاری دی اور انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کی کوششیں کمیونٹی کی تیاریوں کو بڑھانے اور قدرتی آفات کے پیش نظر فوری ردعمل کے اقدامات کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہیں۔ اپنی سرشار رسائی کے ساتھ، حکام کا مقصد خطرات کو کم کرنا اور ان کمزور علاقوں میں سیلاب کے منفی اثرات سے جان و مال کی حفاظت کرنا ہے۔

سوات کیلیۓ ایک اور اعزاز قمبر سوات سے تعلق رکھنے والے شیعب خان دوسرے مرتبہ فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے  یوتھ ایم پی اے منتخب ...
27/11/2023

سوات کیلیۓ ایک اور اعزاز قمبر سوات سے تعلق رکھنے والے شیعب خان دوسرے مرتبہ فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے یوتھ ایم پی اے منتخب ۔۔۔۔۔

سوات بیورو رپورٹ ۔۔۔ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان  کو موصول ہونے والی عوام کی شکایت پر کارروائی کے جواب میں ایڈیشنل...
12/10/2023

سوات بیورو رپورٹ ۔۔۔ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کو موصول ہونے والی عوام کی شکایت پر کارروائی کے جواب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II بابوزئی محمد عامر نے مرغزار اڈہ عصمت فلنگ اسٹیشن پر واقع کار پارکنگ کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران پمپ مالک کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ صورتحال کو درست کریں اور 24 گھنٹے کے اندر اندرکار پارکنگ کا خاتمہ کریں۔
مزید برآں، پمپ مالک کو 7 دن کی مدت کے اندر خواتین کے لئے خصوصی واش روم کی سہولت تعمیر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -II بابوزئی محمد عامر نے رحیم آباد میں متعدد پٹرول ...
11/10/2023

ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -II بابوزئی محمد عامر نے رحیم آباد میں متعدد پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران گیج اور آگ بجھانے والے آلات کی اچھی طرح سے جانچ پڑتال کی گئی جو کہ درست پائےگئے اور مناسب طریقے سے کام کر رہے تھے۔

04/10/2023
سوات ۔۔بیورو روپورٹ۔۔ ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II بابوزئی محمّد عامر خان نے ق...
04/10/2023

سوات ۔۔بیورو روپورٹ۔۔ ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II بابوزئی محمّد عامر خان نے قیمتوں کے تعین کے اہم کام کے لیے سبزی منڈی سوات کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران سبزیوں، پھلوں اور مرغیوں کی قیمتوں کی ایک جامع فہرست تیار کی گئی۔ تمام دکانداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ قیمتوں کی فہرست پر تندہی سے عمل کریں تاکہ قیمتوں کے منصفانہ طریقوں کو برقرار رکھا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ سوات

سوات(بیورورپورٹ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے ایس پی لوئر سوات غلام صادق خان، ایس پی ٹریفک بادشاہ حضرت خان ا...
28/09/2023

سوات(بیورورپورٹ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے ایس پی لوئر سوات غلام صادق خان، ایس پی ٹریفک بادشاہ حضرت خان اور ڈی ایس پی سٹی امجد خان کے ہمراہ سوات پریس کلب میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 25ستمبر کو تھانہ رحیم آباد میں مدعی ذیشان ساکن کس قمبر نے اپنی کمسن بچی مسماۃ زوہا کے گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی،انہوں نے کہا کہ آر پی او ملاکنڈ ریجن محمد علی خان گنڈاپور نے وقوعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مجھے فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی، جس پر میں نے حقائق جاننے اور گمشدہ بچی کو بازیاب کرنے کے لئے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی سرکل امجد خان اور ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد حبیب سید خان اور دیگر پولیس ٹیم پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے انتھک محنت سے مشتبہ گان (پیوست پڑوسن) یوسف،عبد الرحمان پسران عبد القیوم اور مسماۃ رقیہ دختر عبد القیوم سکنہ کس قمبرکو گرفتار کر کے دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اعترارف جرم کرکے بیان دیا کہ طفلکہ زوہا بعمر چار سال کو قتل کر کے اپنے گھر کے اندر کنویں میں ڈالا ہے۔ مقتولہ کو قتل کرنے کی وجہ ملزمان اور مدعی فریق کے مابین بچوں کی سر پر حسد اور سابقہ تکرار/ دلبدی تھی۔ ملزمان کی نشاندہی پران کے گھر کے کنویں سے نعش برآمد کر کے جن کے خلاف تھانہ رحیم آباد میں مقدمہ درج رجسٹر کر لی گئی ہے۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان سوات پولیس

سوات ۔ بیورو رپورٹ ۔ڈپٹی کمشنر سوات کی نگرانی میں ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں اور زخیرہ اندوزوں کیخلاف بھر پور کاروائ...
10/09/2023

سوات ۔ بیورو رپورٹ ۔ڈپٹی کمشنر سوات کی نگرانی میں ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں اور زخیرہ اندوزوں کیخلاف بھر پور کاروائی آج بھی جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر سوات کمپلینٹ سیل میں عوام کی طرف سے ائیرپورٹ روڈ میں موجود ڈیلروں کیخلاف شکایات موصول ہو رہی تھی۔
اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی محمد عامر خان نے ائیرپورٹ روڈ پر مختلف ہول سیل ڈیلروں اور گوداموں کی چیکنگ کی۔ ہول سیل ڈیلروں کیساتھ موجود سٹاک چیک کیا گیا اور متعلقہ بلوں کی بھی چیکنگ کی گئی۔
مذکورہ دکانداروں کیساتھ ذخیرہ اندوزی نہیں پائی گئی تاہم ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی محمد عامر خان نے دکانداروں کو تاکید کی کہ ملاوٹ ، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں ، بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ سوات سخت اقدامات اٹھا ئے گی۔

09/09/2023
ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی محمد عامر نے پانڑ اور کوکارئ بازار میں مختلف اشیائے خوردونوش کا...
03/09/2023

ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی محمد عامر نے پانڑ اور کوکارئ بازار میں مختلف اشیائے خوردونوش کا معائنہ کیا۔ مختلف غذائی اجناس کے ڈیلروں کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ کوئی ذخیرہ اندوزی نہیں ملی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیلرز کو خبردار کیا کہ اگر کوئی ڈیلر ذخیرہ اندوزی کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ سوات

Address

Swat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat voice tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share