Ghag News

Ghag News Purpose of creating this page is to spread love and positivity hold my hand and let's do it together

20/09/2025
09/07/2025

ڈاکٹر سعید الرحمان کی کتاب " نیا عالمی کھیل اور پختونخوا " پر طائرانہ نظر
ڈاکٹر سعید الرحمان وردگ کی کتاب ”نیا عالمی کھیل اور پختونخوا“
تحریر: گوہر علی گوہر
ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کے سابق ایم ایس، ملگری ڈاکٹران کے سابق صوبائی صدر اور مقامی سماجی و ادبی تنظیم مرستیای لیکوال ”مل“ کے ممبر ایگزیکٹیو کونسل ڈاکٹر سعید الرحمان وردگ خاندانی طور پر انقلابی ذہن کے حامل ہیں،ان کے والد فضل الرحمان وردگ (مرحوم)اور دادا باچا خان بابا وردگ نے ضلع ملاکنڈ کی تاریخ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ بٹ خیلہ کے خوانین نے ان کی شخصیت، فہم و فراست اور خاندانی پس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے رشتہ داری کے بندھن میں بھی انہیں شرف بخشا۔ ڈاکٹر سعید الرحمان کی والدہ کا تعلق بٹ خیلہ کے معروف قبیلے ”عمر خیل“ سے تھا۔اب ڈاکٹر سعید الرحمان وردگ نے اپنے اسی انقلابی مزاج اور فکری سوچ کو قلم و کتاب کے ذریعے فروغ دینے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی کے طور پر ان کی پہلی کتاب ”نیا عالمی کھیل اور پختونخوا“ حال ہی میں شائع ہو کر منظرِ عام پر آ چکی ہے۔
ڈاکٹر وردگ کے انقلابی جذبے کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے برصغیر کی تقسیم، قیام پاکستان، روس افغانستان جنگ، برطانیہ اور امریکہ کی عالمی حکمرانی، بھارت، ایران، چین، عرب ممالک، اسرائیل و فلسطین کی موجودہ صورتِ حال، اور دنیا بھر میں جاری جنگوں، سامراجیت، سوشلزم اور کمیونزم جیسے عالمی نظریات کے تناظر میں جو فکری تحقیق کی ہے، وہ نہایت قابلِ توجہ ہے۔ ان تمام عالمی حالات کو مغربی دانشور اور میڈیا ”گریٹ گیم“ کا نام دیتے ہیں، مگر یہ کھیل کس نے، کب اور کیوں شروع کیا؟ اس پر ابھی تک ٹھوس اور مربوط دلائل سامنے نہیں آئے۔
”گریٹ گیم“ ایک ایسی اصطلاح بن چکی ہے جو دنیا بھر میں زیرِ بحث ہے، مگر اس کے پسِ پردہ عوامل عام قاری کے لیے اب بھی پردہ اَبر میں ہیں۔ ڈاکٹر سعید الرحمان نے اس خلا کو پُر کرنے کی ایک کوشش کی ہے، اور اپنے ذاتی مشاہدات، تجربات، اور مستند حوالہ جات پر مبنی تحریروں کو کتابی صورت میں مرتب کیا ہے۔ اس کتاب میں نہ صرف عالمی سطح پر جاری اس کھیل کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں بلکہ اس کے دیگراسلامی ممالک سمیت پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخوا پر اثرات کا بھی باریک بینی سے تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔
مصنف نے کتاب کا انتساب پیغامِ امن کے علمبردار خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان کے فرزند خان عبدالولی خان، اور ان تمام شہدا کے نام کیا ہے جنہوں نے پُر آشوب دور میں اپنی مٹی اور قومی وقار کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ کتاب کو مصنف نے اپنے مرحوم والد فضل الرحمان وردگ اور مرحومہ والدہ کے نام ایک محبت بھرے تحفہ کے طور پر بھی پیش کیا ہے۔
مضمون کی طوالت اور طویل اقتباسات سے گریز کے باوجود چند اہم مضامین کے عنوانات پیشِ خدمت ہیں تاکہ قارئین اس کتاب کی افادیت کو سمجھ سکیں۔
نئی گریٹ گیم کی اصطلاح کا تاریخی پس منظر، سامراجی نیو گریٹ گیم طبقاتی و قومی سیاست کے آئینے میں، برصغیر پاک و ہند میں برطانوی سامراج کی سیاسی حکمت عملی کا تجزیہ، پشتون خطے کی جیو پولیٹیکل اور جیو اسٹریٹیجک اہمیت، پاکستان میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، انتہا پسندی، بنیاد پرستی اور دہشت گردی کی وجوہات، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرضوں کا جال، غلامی سے نجات، انکل سام کے نئے ٹوٹکے، اسلام اور سوشلزم، پاکستان کی سیاسی جماعتیں: کردار اور تضادات، دانشورانہ موقع پرستی یا دانشورانہ کرپشن، متوقع سازشیں، اصلی اور جعلی انقلاب میں فرق، نیو گریٹ گیم اور دوا ساز کمپنیوں کا گٹھ جوڑ، وغیرہ۔
مندرجہ بالا موضوعات وہ حساس نکات ہیں جن سے آگاہی ہر باشعور، تجزیہ نگار اور محبِ وطن فرد کی ضرورت ہے مگر کتاب میں اس سے زیادہ مزید اور بھی ہے اسی لیے ہم قارئین کرام سے گزارش کرتے ہیں کہ ڈاکٹر وردگ کی یہ اہم تصنیف ”نیا عالمی کھیل اور پختونخوا“ ضرور پڑھیں۔ہم ڈاکٹر سعید الرحمان وردگ کو اس جرات مندانہ فکری کوشش پر دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، اور اُمید رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اپنے تجربات، مشاہدات اور مطالعات کی روشنی میں قوم کی فکری راہنمائی کا سفر جاری رکھیں گے۔آخر میں، مصنف کے لیے ایک مشورہ پیش کرنا چاہوں گا کہ آئندہ اشاعتوں میں اگر نظریاتی ہم خیال شخصیات یا متعلقہ شعبوں کے ماہرین سے دیباچہ یا تنقیدی تبصرہ تحریر کروایا جائے تو یہ قاری کو مصنف کے افکار، فکری پس منظر اور علمی پہچان سے بہتر طور پر روشناس کرا سکتا ہے، جو ایک سنجیدہ مصنف کے لیے نہایت اہم پہلو ہے۔

Gohar Ali Gohar Ghag News Saeed Rehman Wardag Daily Chand Swat

07/07/2025

غږ نیوز کی خبر پر ایکشن، ڈی سی ملاکنڈ کا بروقت اقدام

درے سرنگان کی صفائی مکمل — شکریہ ڈی سی ملاکنڈ

بٹ خیلہ (غږ نیوز)
غږ نیوز کی جانب سے پانچ روز قبل درے سرنگان، نزد نیو بس اسٹینڈ بائی پاس روڈ پر گندگی اور ملبے کے ڈھیر سے متعلق شائع کیے گئے خصوصی وی لاگ پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ جناب حامد الرحمان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کیں۔
جس کے نتیجے میں آج محکمہ انہار (ایریگیشن) کے ٹھیکیدار نے بھاری مشینری کے ذریعے علاقے کی مکمل صفائی کرتے ہوئے وہاں موجود ملبہ اور گندگی کو ہٹا دیا۔
غږ نیوز انتظامیہ اور مقامی عوام کی جانب سے ڈی سی ملاکنڈ اور محکمہ انہار کے افسران کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
تاہم ہم انتظامیہ کی توجہ اس اہم پہلو کی جانب بھی مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ جب تک قریبی پہاڑوں سے پتھر نکالنے والے ٹھیکیداروں کو اس بات کا پابند نہیں بنایا جاتا کہ وہ پہاڑوں سے نکالے گئے ملبے، مٹی اور ریت کو باقاعدگی سے مخصوص مقامات سے ہٹا کر صاف رکھیں، تب تک یہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر برقرار رہے گا۔
بارشوں کے دوران یہی ملبہ پانی کے ساتھ بہہ کر دوبارہ ندی نالوں اور خوڑوں میں جمع ہو جاتا ہے، جس سے نہ صرف سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوتا ہے بلکہ قریبی آبادی میں سیلابی صورتحال کا بھی شدید خطرہ لاحق رہتا ہے۔
لہٰذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پتھر نکالنے والے ٹھیکیداروں کو قانونی طور پر پابند بنایا جائے کہ وہ نہ صرف پتھر بلکہ ملبہ بھی اٹھا کر علاقے کو صاف رکھیں۔ بصورت دیگر یہ غفلت قیمتی سامان اور انسانی جانوں کے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔
ہمیں امید ہے کہ ڈی سی ملاکنڈ، محکمہ معدنیات اور محکمہ انہار اس اہم معاملے پر سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے مستقل حل کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔
آخر میں ایک بار پھر ڈی سی ملاکنڈ، محکمہ ایریگیشن کے ایکسین، ایس ڈی او اور تمام عملے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

گوہر علی گوہر
ایڈمن، غږ نیوز Ghag News
بٹ خیلہ

25/05/2025

Address

Press Club Batkhela
Swat
23020

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghag News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ghag News:

Share