04/11/2025
تھانہ رحیم آباد کے حدود **زولا ڈھیر** میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں **قاری واجد نامی شخص نے مبینہ طور پر ایک سات سالہ معصوم بچے کے ساتھ مسجد صدیق اکبرمیں زیادتی کی۔ اس افسوسناک واقعے کی ایف آئی آر تھانہ رحیم آباد میں درج کر لی گئی تھی، اور پولیس نے فوری کارروائی شروع کر دی۔
قابلِ تحسین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےایس ایچ او تھانہ رحیم آباد مجیب عالم خان* اور ان کی ٹیم نے **چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار** کرلیا۔ پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جا سکیں۔