Abasin Tv

Abasin Tv Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abasin Tv, Media/News Company, Swat Market Mingora, Swat.

Abasin Tv the SwatNews Website Spreading the Swat News and Updates.We not only Cover Swat also Khoistan,Kalam Dir,Buner,Shangla and all Major cities of Pakistan

اباسین ٹی وی شمالی وزیرستان(گل رضاخان گوھر)ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان تیمور خان آفریدی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد حسین  ک...
04/08/2026

اباسین ٹی وی
شمالی وزیرستان(گل رضاخان گوھر)ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان تیمور خان آفریدی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد حسین کے ہمراہ بویا کا دورہ کیا جہاں تھانہ بویا کے سیکیورٹی انتظامات، پولیس کارکردگی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں دونوں افسران نے نئے پولیس اسٹیشن کی مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا اور تعمیراتی عمل جلد شروع کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

04/08/2026
04/08/2026

وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے آئی جی موٹروے پولیس کے ہمراہ موٹروے پولیس کے شہداء کے اعزاز میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے، صبر اور استقامت کو سراہا
تقریب کے دوران کمانڈر ایس سی یو (البرق) ایس پی اکبر شنواری کے بھائی، شہید اکبر جاوید شنواری کے اہلِ خانہ کو خصوصی طور پر تحائف پیش کیے گئے۔ وزیرِ مواصلات نے اس موقع پر کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں، اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی ہر ممکن معاونت جاری رکھیں گے۔

سوات:یومِ شہدائے پولیس کے سلسلے میں جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقادیومِ شہدائے پولیس کی من...
04/08/2026

سوات:یومِ شہدائے پولیس کے سلسلے میں جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد
یومِ شہدائے پولیس کی مناسبت سے آج جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں فاطمید فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں سوات پولیس کے افسران اور جوانوں نے بھرپور شرکت کی اور رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات دیے۔

کیمپ کے دوران پولیس افسران اور جوانوں نے جوش و خروش سے خون عطیہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ہم عوام کی جان و مال کے تحفظ، امن کے قیام اور انسانیت کی خدمت کا سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

یومِ شہدائے پولیس پر یہ عمل شہداء کے عظیم مشن سے تجدیدِ عہد اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کا عملی مظہر ہے۔

تقریب کے اختتام پر فاطمید فاؤنڈیشن کے نمائندگان نے سوات پولیس کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے خون کے عطیات نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں معاون ثابت ہوں گے، بلکہ معاشرے میں ایثار، ہمدردی اور خدمتِ خلق کے جذبے کو بھی فروغ دیں گے۔

سوات گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی  کو کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد اور ریجنل پولیس آفیسر سید فدا حسن شاہ اعزازی س...
04/08/2026

سوات گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد اور ریجنل پولیس آفیسر سید فدا حسن شاہ اعزازی سوینئر پیش کررہےہیں۔

*شہدائے پولیس کے ایصالِ ثواب کے لیے حدودِ تھانہ دوبیر، پٹن کے مساجد اور مدارس میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔*اس موقع ...
04/08/2026

*شہدائے پولیس کے ایصالِ ثواب کے لیے حدودِ تھانہ دوبیر، پٹن کے مساجد اور مدارس میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔*

اس موقع پر شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی، مغفرتِ الٰہی اور وطنِ عزیز کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

"جب تک نہ جلے دیپ شہیدوں کے لہو سے،
کہتے ہیں کہ جنت میں چراغاں نہیں ہوتا۔"

شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں، ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سلام شہدائے پولیس 🇵🇰🌹

مردان میں امیگریشن آفس کا باقاعدہ آغاز، نوجوانوں کے لیے بین الاقوامی مواقع کے دروازے کھل گئے مردان میں امیگریشن سے متعلق...
04/08/2026

مردان میں امیگریشن آفس کا باقاعدہ آغاز، نوجوانوں کے لیے بین الاقوامی مواقع کے دروازے کھل گئے
مردان میں امیگریشن سے متعلق ایک اہم پیش رفت کے تحت نیا آفس باقاعدہ طور پر آپریشنل ہو گیا ہے، جہاں انٹرویوز کا سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ اس اقدام کو خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے انہیں بیرونِ ملک تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے
ایڈوائزر چیرمین امیگریشن حنا گل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ Asian Business Forum (ABF) کی نمائندگی کرتے ہوئے نوجوانوں، طلبہ اور پروفیشنلز کے لیے شفاف، ذمہ دار اور معیاری امیگریشن رہنمائی فراہم کرنے کے مشن کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ نہ صرف موجودہ ضروریات کو پورا کر رہا ہے بلکہ ایک مؤثر اور طویل المدتی حکمتِ عملی کے تحت خیبر پختونخوا کے ٹیلنٹ کو عالمی مواقع سے جوڑنے کے لیے مسلسل کام جاری ہے
حنا گل کے مطابق مردان آفس کے قیام سے صوبے کے نوجوانوں کو مستند معلومات، درست رہنمائی اور شفاف پراسیس تک براہِ راست رسائی حاصل ہوگی، جس سے غیر قانونی اور غیر مستند ذرائع کی حوصلہ شکنی ہوگی
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام صرف ایک آغاز ہے اور مستقبل میں مزید شہروں تک اس سہولت کو توسیع دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں
علاقہ مکینوں اور طلبہ حلقوں نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے اسے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

سوات (بیورورپورٹ)آئی جی فرنٹیئر کور (نارتھ) کی شہید کانسٹیبل وطن خان کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہارِ تعزیتانسپکٹر جنرل فرن...
04/08/2026

سوات (بیورورپورٹ)آئی جی فرنٹیئر کور (نارتھ) کی شہید کانسٹیبل وطن خان کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت
انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (نارتھ) میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے سوات دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل وطن خان کے گھر کا دورہ کیا اور اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا
آئی جی ایف سی (نارتھ) نے شہید کے لواحقین سے ملاقات کی، ان کے غم میں برابر کے شریک ہوئے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے غمزدہ خاندان کو یقین دلایا کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کی جرات، بہادری اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس نے امن کے قیام کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

سوات(بیورورپورٹ)ریونیو معاملات میں شفافیت اور عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ...
04/08/2026

سوات(بیورورپورٹ)ریونیو معاملات میں شفافیت اور عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) سوات

ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات محب اللہ خان یوسفزئی کی زیر صدارت ریونیو امور، سروس ڈیلیوری اور عوامی سہولیات کی بہتری سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیٹا بیس اینڈ لینڈ ریکارڈز کمپیوٹرائزیشن سوات، تمام تحصیلدار ان سروس ڈیلیوری سینٹرز اور فیلڈ نے شرکت کی۔اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی جانب سے ضلعی سطح پر عوامی سہولیات، شکایات کے بروقت ازالے، ریونیو معاملات میں شفافیت، میرٹ کے فروغ، جوابدہی اور مؤثر سروس ڈیلیوری کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات پر تفصیلی غور کیا گیا اور ان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے واضح احکامات جاری کیے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات نے ہدایت کی کہ تمام ریونیو دفاتر اور سروس ڈیلیوری سینٹرز میں شہریوں کو بروقت، شفاف اور بلاامتیاز خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ عوامی شکایات کے فوری اندراج، بروقت ازالے اور مقررہ مدت کے اندر درخواستوں کو نمٹانے کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے جبکہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریونیو معاملات میں میرٹ، شفافیت اور احتساب پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تمام افسران اور اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قانون کے مطابق انجام دیں۔ سرکاری خدمات کی فراہمی میں تاخیر، غفلت یا غیر ضروری رکاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ریونیو دفاتر، سروس ڈیلیوری سینٹرز اور متعلقہ دفاتر کی باقاعدہ نگرانی کریں، اچانک معائنے کریں اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں حائل ہر رکاوٹ کو فوری طور پر دور کریں تاکہ شہریوں کا اعتماد مزید مستحکم ہو اور حکومتی خدمات کے معیار میں بہتری آئے۔مزید ہدایت کی گئی کہ عوامی آگاہی، شکایات کے ازالے، شفافیت اور بدعنوانی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، مقررہ سرکاری فیس، شکایات کے ذرائع اور دیگر ضروری معلومات نمایاں طور پر آویزاں کی جائیں تاکہ شہریوں کو درست معلومات بروقت میسر آسکیں۔اجلاس کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات محب اللہ خان یوسفزئی نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی جاری کردہ ہدایات پر مکمل سنجیدگی، ذمہ داری اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ ریونیو نظام میں شفافیت، عوامی اعتماد اور سروس ڈیلیوری کے معیار میں نمایاں بہتری لائی جا سکے اور عام شہری کو حقیقی معنوں میں آسان، فوری اور باوقار سرکاری خدمات فراہم ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Address

Swat Market Mingora
Swat
19130

Telephone

+923349331514

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abasin Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share