Khabaryal TV

Khabaryal TV سب کی خبر سب پر نظر

احتجاج منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس شیلنگ شروع
23/06/2025

احتجاج منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس شیلنگ شروع

پشاور نمبر۔1سکول احتجاج کے لئے ملازمین کی آمد کا سلسلہ جاری،انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن کی قیادت موجود
23/06/2025

پشاور نمبر۔1سکول احتجاج کے لئے ملازمین کی آمد کا سلسلہ جاری،
انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن کی قیادت موجود

ڈائریکٹر آپریشن ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا، ڈاکٹر امیر عالم نے اچانک سٹیشن 66 بحرین کا دورہ کیا تاکہ ادارے کی فیلڈ سطح پر ...
23/06/2025

ڈائریکٹر آپریشن ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا، ڈاکٹر امیر عالم نے اچانک سٹیشن 66 بحرین کا دورہ کیا تاکہ ادارے کی فیلڈ سطح پر کارکردگی، نظم و ضبط اور ایمرجنسی ریسپانس سسٹم کا جائزہ لیا جا سکے۔ ان کے ہمراہ ایمرجنسی آفیسر سوات، شاہ عبدالطیف بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران انہوں نے اسٹیشن پر موجود عملے سے ملاقات کی، دستیاب ریسکیو گاڑیوں، ایمبولینسز، فائر وہیکلز اور دیگر آلات کی جانچ کی۔ انہوں نے حاضری رجسٹر، ڈیوٹی روسٹر، ریسپانس ٹائم اور ٹریننگ ریکارڈز کا بغور مشاہدہ کیا۔

ڈاکٹر امیر عالم نے موقع پر موجود ریسکیورز سے ان کی کارکردگی اور مسائل سے متعلق استفسار بھی کیا اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بحرین جیسا سیاحتی اور پہاڑی علاقہ خصوصی توجہ کا متقاضی ہے، لہٰذا یہاں تعینات اہلکاروں کو ہر وقت مستعد اور تیار رہنا چاہیے۔

ایمرجنسی آفیسر شاہ عبدالطیف نے ڈائریکٹر آپریشن کو اسٹیشن کی مجموعی کارکردگی، ریسپانس اعداد و شمار اور حالیہ آپریشنز پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈاکٹر امیر عالم نے اسٹیشن کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتری کے لیے چند اہم ہدایات جاری کیں، جن میں مستقل ٹریننگ، گاڑیوں و آلات کی بروقت مینٹیننس اور عوامی آگاہی مہمات شامل تھیں۔

ترجمان ریسکیو1122 سوات

22/06/2025

کالام شاہی باغ میں تفریحی کشتی انجن بند ہونے کے باعث الٹ گئی۔ کشتی میں مرد، خواتین اور بچے سوار تھے۔
حادثے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 7 افراد کو ریسکیو کرکے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں نے دو خواتین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
3 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے واٹر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر موجود ہے اور تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ترجمان ریسکیو1122 سوات

🔍 مینگورہ اور کوکارئی میں دودھ کے معیار اور روٹی کے وزن کی چیکنگڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ ک...
17/06/2025

🔍 مینگورہ اور کوکارئی میں دودھ کے معیار اور روٹی کے وزن کی چیکنگ
ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II بابوزئی طارق خان نے نمائندہ محکمہ لائیو سٹاک کے ہمراہ مختلف دودھ کی دکانوں اور تندوروں کا معائنہ کیا۔

✅ موقع پر ہی دودھ کی لیبارٹری ٹیسٹنگ کی گئی تاکہ ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کو روکا جا سکے۔
🍞 تندوروں میں روٹی کے وزن کی بھی جانچ کی گئی۔ بعض دکانوں پر خلاف ورزی پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

📢 ضلعی انتظامیہ سوات کا عزم ہے کہ عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

\
\
\
\ \_Swat
\

12/06/2025

حسن کی وادی ؛ وادی سوات کے سیاحتی مقام مہوڈنڈ پر تفصیلی رپورٹ ۔

12/06/2025

سوات کے علاقہ کوکارٸی میں ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت جاری ۔ انتظامیہ کی جانب سےچیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے مختلف قسم کے امراض پھیلنے کا خدشہ ۔
عوام کی طرف سے انتظامیہ کو ایکشن لینے کا مطالبہ ۔

منشیات سے پاک ضلع سوات مہم کے تحت تھانہ رحیم آباد پولیس کا ایس ایچ او فضل رحیم کی نگرانی میں کارروائی مشہور منشیات فروش ...
12/06/2025

منشیات سے پاک ضلع سوات مہم کے تحت تھانہ رحیم آباد پولیس کا ایس ایچ او فضل رحیم کی نگرانی میں کارروائی
مشہور منشیات فروش قیصر ولد محمد حسین ساکن دنگرام کوکارئی حال تختہ بند حسب ضابطہ گرفتار کرکے جسکے قبضہ سے 622 گرام چرس برآمد کرلیا۔

((لاوارث نعش))تھانہ کبل پولیس کو ایک نامعلوم نعش ملی ہے جو کبل ہسپتال میں موجود ہےاگر کوئی جانتے ہو یا معلومات ہو تو برا...
12/06/2025

((لاوارث نعش))
تھانہ کبل پولیس کو ایک نامعلوم نعش ملی ہے جو کبل ہسپتال میں موجود ہے
اگر کوئی جانتے ہو یا معلومات ہو تو براہ کرم تھانہ کبل پولیس کے ساتھ رابطہ کریں شکریہ ۔
ایس ایچ او تھانہ کبل
03009075088
03461145045
پولیس سٹیشن کبل 0946755301

ہسپانوی ورلڈ یونین آف رائٹرز (UHE) کی جانب سے 2025 گولڈن ایگل ورلڈ پرائز سے نوازے جانے پر پشتون سوات پاکستان کے فخر پرنس...
12/06/2025

ہسپانوی ورلڈ یونین آف رائٹرز (UHE) کی جانب سے 2025 گولڈن ایگل ورلڈ پرائز سے نوازے جانے پر پشتون سوات پاکستان کے فخر پرنس ہارون خان کو مبارکباد! یہ باوقار اعتراف ادب اور امن کے لیے ان کی شاندار خدمات کو اجاگر کرتا ہے۔
پخرے سوات ہائی کمشنر پرنس ہارون خان
۔ ورلڈ سٹوڈنٹس پیس فیڈریشن کے بانی اور پرسٹینٹ ہے ۔ یہ فیڈریشن دنیا کے ١٠٠ 100 ممالک میں ہے ۔ کیسی بھی پاکستانی کے یوروپ میں جو مسائل ہو پرنس ہارون خان ان کے خدمات کے لیے ہر ٹائم حاضر ہوتا ہے ۔ پرنس۔ یونائیٹڈ ریفیوجیز گرین کونسل کے طرف سے سفیر پاکستان ہے پرنس ہائی کمشنر ہیومن رائٹس پاکستان ہے )FAAVM) کے طرف سے ۔پرنس پاکستان وائلڈ لائف پروٹیکشن کے *ڈائریکٹر جنرل* ہے ۔پرنس ہارون خان نے دنیا کی کہے ممالک سے ۔۔۔ ایوارڈز ۔۔ حاصل کئے ۔۔۔۔۔
ایوارڈز


رائل ایسوسی ایشن انٹرنیشنل ایوارڈ (انڈونیشیا)
گلوبل آئیکن ایوارڈ (USA)
آکسفورڈ ہائر اکیڈمی (انگلستان) کے اعزازی گورنر
سٹیفن ہیسل ورلڈ ہیومن رائٹس میڈل (برازیل)
گلوری انٹرنیشنل یونیورسٹی (امریکہ) سے اعزازی PHD کی ڈگری
آئی پی ایل ایوارڈ (آذربائیجان)
(میکسیکو) سے ورلڈ ہسپانوم رائٹرز یونین (UHE) کی طرف سے *"سال 2024 کی شاندار شخصیت"*
(اسکینگ) میں گولڈ میڈلسٹ
پرنس ہارون خان
وہ واحد پاکستانی پشتون ہے جس کے تصاویر یوروپ میں لوگ افنے *شرٹس پر لگاتے ہے ۔ پرنس نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔ اور دنیا کو بتایا کے پاکستان پورے دنیا میں امن چاہتا ہے ۔ اور پاکستان کے لوگ امن پسند لوگ ہے
🇵🇰 پاکستان زندہ باد 🇵🇰

11/06/2025
09/06/2025

سوات کے سیاحتی مقام شنگرئی آبشار پر مقامی افراد کا قبضہ، من مانے فیس مقرر کرکے سیاحوں کو واپس کردیا، انٹری فیس 250 روپے جبکہ پارکنگ فیس 100 روپے وصول، انتظامیہ اور لوکل گورنمنٹ کو نوٹس لینے کی اپیل

Address

Swati

Telephone

+923429668801

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khabaryal TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khabaryal TV:

Share