Khabaryal TV

Khabaryal TV سب کی خبر سب پر نظر

29/09/2025
امینگورہ کے علاقے ڈاکخانہ روڈ، شوکت سیمنٹ کے قریب قصابانو محلہ سے ایک 12 سالہ بچہ محمد اویس ولد عبدالکبیر لاپتہ ہو گیا ہ...
26/09/2025

ا
مینگورہ کے علاقے ڈاکخانہ روڈ، شوکت سیمنٹ کے قریب قصابانو محلہ سے ایک 12 سالہ بچہ محمد اویس ولد عبدالکبیر لاپتہ ہو گیا ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق بچہ اچانک گھر سے غائب ہوا اور تا حال کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ والدین اور رشتہ دار سخت پریشانی میں ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس بچے کے متعلق کوئی اطلاع ہو تو فوری طور پر ان نمبروں پر رابطہ کریں:

📞 0311-9683636
📞 0332-9894349

تھانہ کوکاری پولیس کا ایس ایچ او ظاہر شاہ کی نگرانی میں  کارروائی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد، تین ملزمان گرفتارگرفتار م...
26/09/2025

تھانہ کوکاری پولیس کا ایس ایچ او ظاہر شاہ کی نگرانی میں کارروائی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد، تین ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان میں عبد الجبار ولد عبدالجلال ساکن میرہ گئ جامبیل، ذیشان علی ولد زرین گل ساکن اینگرو ڈھیرئ، زرشاد علی ولد گوہر علی طاہر اباد شامل ہیں

سوات میڈیا کلب کا پہلا جنرل باڈی اجلاس، صحافیوں کے مسائل اور کلب کے امور پر تفصیلی گفتگوسوات (بیورو رپورٹ) سوات میڈیا کل...
25/09/2025

سوات میڈیا کلب کا پہلا جنرل باڈی اجلاس، صحافیوں کے مسائل اور کلب کے امور پر تفصیلی گفتگو

سوات (بیورو رپورٹ) سوات میڈیا کلب کا پہلا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کلب کے چیئرمین وحید اللہ سواتی نے کی اس موقع پر یونین اف جرنلسٹس کے صدر رفیع اللہ خان، الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر صمد انجم، جنرل سیکرٹری واحد زمان، دیگر عہدیدار اور ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور صحافیوں کو درپیش مسائل سمیت کلب کے اندرونی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں سب سے پہلے سیلاب کے دوران صحافیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا ذکر کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ متاثرہ صحافیوں کے نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ اس موقع پر کہا گیا کہ قدرتی آفات میں صحافی اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام تک معلومات پہنچاتے ہیں، لہٰذا ان کے مسائل کو نظر انداز کرنا ناانصافی ہوگی۔

شرکاء نے احتجاجی مظاہروں کے دوران صحافیوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کو سکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے فرائض مزید محفوظ طریقے سے انجام دے سکیں۔

اجلاس میں میڈیا کلب کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت الزامات اور کلب کے صدر رفیع اللہ خان کو موصول ہونے والی سنگین نوعیت کی دھمکیوں کی شدید مذمت کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافی برادری اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ایسے منفی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرے گی۔

اجلاس میں یہ معاملہ بھی زیر غور آیا کہ بعض ممبران اور عہدیدار کلب کے رولز اور ریگولیشن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں جس پر آئندہ سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ مزید برآں، نئے ممبرشپ فارم کے اجرا کا اعلان کیا گیا تاکہ صحافی برادری مزید منظم انداز میں کلب کا حصہ بن سکے۔

اجلاس کے اختتام پر مرحوم صحافی مظہر اقبال کی ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

19/09/2025

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا خیبر میڈیکل کالج کے طلبہ کیلئے تحفہ
جدید لائبریری بلاک کا قیام، تعلیم و تحقیق میں نئی راہیں کھل گئیں
طلبہ اور اساتذہ کیلئے علمی سہولتوں سے بھرپور ماحول کی فراہمی

صباون گرلز ماڈل ہاٸی سکول گلکدہ نمبر۔2۔سیدو شریف سوات
18/09/2025

صباون گرلز ماڈل ہاٸی سکول گلکدہ نمبر۔2۔سیدو شریف سوات

17/09/2025

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

سوات (بیورورپورٹ) سوات کے تحصیل مٹہ کے صحافی ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ ان کا کسی سے کوئی ذاتی رنجش یا دشمنی نہیں ہے، وہ...
16/09/2025

سوات (بیورورپورٹ) سوات کے تحصیل مٹہ کے صحافی ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ ان کا کسی سے کوئی ذاتی رنجش یا دشمنی نہیں ہے، وہ ہمیشہ ایک بے بس اور مظلوم کی آواز بلند کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حال ہی میں ایک متاثرہ خاتون کا انٹرویو کرنے کے بعد بعض معاملات میڈیا میں آئے جس پر لیڈی ڈاکٹر عظمہ بی بی کے وکیل نے ان کے خلاف قانونی نوٹس جاری کیا۔

اس حوالے سے ضلعی کچہری سیدو شریف میں ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں سوات میڈیا یونین آف جرنلسٹس کے صدر رفیع اللہ خان، الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر صمد انجم اور جنرل سیکرٹری واحد زمان جبکہ ڈاکٹر عظمہ کی جانب سے ان کے وکیل رفیق ایڈوکیٹ سمیت ملک نورخان ایڈوکیٹ، یوسف خان ایڈوکیٹ، حبیب خان ایڈوکیٹ اور محمد کرم لنگر خیل شریک ہوئے۔ فریقین کے درمیان گفت و شیند کے بعد صلح کرائی گئی۔

صحافی ثناء اللہ خان نے واضح کیا ہے کہ اگر انٹرویو میں کوئی ایسے الزامات عائد ہوئے جو غلط یا بے بنیاد تھے تو ان کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ محض ایک متاثرہ خاتون کی آواز میڈیا تک پہنچا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس انٹرویو سے لیڈی ڈاکٹر عظمہ اور ان کے سٹاف کے بشریٰ اور رابعہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو وہ اس پر دلی طور پر معذرت خواہ ہیں۔

16/09/2025

سوات پولیس اور وکلا کے درمیان مذاکرات کامیاب ، وکلا کے مطالبات تسلیم، ہڑتال ختم

سوات(بیورورپورٹ )سوات میڈیا کلب کے وفد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات خان سرور وزیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ...
16/09/2025

سوات(بیورورپورٹ )سوات میڈیا کلب کے وفد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات خان سرور وزیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صحافی برادری کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد میں سوات میڈیا یونین آف جرنلسٹس کے صدر رفیع اللہ خان، الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر صمد انجم اور میڈیا کلب کے جنرل سیکرٹری واحد زمان شامل تھے۔

صحافی رہنماؤں نے نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات کو خوش آمدید کہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعیناتی سے صحافی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے اور محکمہ اطلاعات اور میڈیا کے درمیان روابط مزید مستحکم ہوں گے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات خان سرور وزیر نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے کا آئینہ ہے، محکمہ اطلاعات صحافیوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا اور مثبت صحافت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

Address

Swati

Telephone

+923429668801

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khabaryal TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khabaryal TV:

Share