Barikotnewsofficial

Barikotnewsofficial Barikot News delivers latest and breaking news in Pushto and Urdu from Pakistan. COVERAGE

31/01/2026
31/01/2026

دو خواتین سمیت 3 ڈاکوؤں نے خاتون کو بے ہوشی کا انجیکشن لگاکر گھر کا صفایا کردیا۔ احتیاط ضروری ہے۔۔
ڈیلی پاکستان کے مطابق دروازہ کھولا تو ایک خاتون سامان فروخت کرنے آئی تھی، خاتون کو اندر بلایا تو اس نے اپنی بیٹی کو فون کرکے مزید سامان لانے کا کہا۔خاتون کی بیٹی کے ساتھ ایک لڑکا بھی زبردستی اندر آگیا۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ لڑکے نے مجھے اسلحہ دکھاکر بے ہوشی کا انجیکشن لگا دیا، میں نے مزاحمت کی تو لڑکے نے میرا سر دیوار سے مار دیا جس سے میں بے ہوش ہوگئی۔خاتون کے مطابق مبینہ ملزمان نے تجوری کھول کر 7 لاکھ روپے نکال لیے، مبینہ ملزمان 15گرام کے دو سونے کے سیٹ، 4 انگوٹھیاں، بریسلٹ اور موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے 5 جی ایریا

31/01/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی وزراء کی اے آئی ٹریننگ سیشن میں خود شرکت کرکے لیڈ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز اور وزراء نے آفیشل ورکشاپ ”ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی“ ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی۔ٹریننگ پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے سکولوں میں اے آئی استعمال کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ ٹریننگ پروگرام میں پنجاب میں گوگل ٹیک ویلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایڈوائزری بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹریننگ پروگرام میں آفیشل ورکشاپ ”ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی“ کا باقاعدہ آغاز منسٹر کی حاضری سے کیا گیا۔ٹریننگ سیشن میں پنجاب کابینہ کے ارکان کو Geminiکے مفید استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گورنس اور پالیسی فریم ورک کی تشکیل کے اے آئی کے استعمال سے آگاہ کیا گیا۔ٹریننگ پروگرام میں آپریشنل پالیسی سازی، شعبہ جاتی اصلاحات اور دیگر امور میں اے آئی معاونت پر گفتگو کی گئی۔ ٹریننگ پروگرام میں پالیسی سمری تجزیہ،سمری اور گوگل ٹولز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سوچ اور کام کے طریقۂ کار کو بدل سکتی ہے۔ اصلاحات اور پالیسی سازی میں اے آئی کی معاونت ناگزیر ہے۔ اے آئی ٹولز کاذمہ داری سے استعمال مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہے۔بسنت کی آمد، پتنگ سازوں کیلئے آرڈر پورے کرنا مشکل، کائٹ ایسوسی ایشنزنے ملک کے دیگرحصوں سے بھی پتنگیں منگوانے کی اجازت مانگ لی گوگل فار ایجوکیشن کے ماہرین نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں ٹیک ویلی گوگل فار ایجوکیشن کے پلیٹ فارم پر 3ہزار اساتذہ کی ماسٹر ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔پنجاب میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں3 لاکھ سے زائد سٹوڈنٹس آئی ڈی قائم ہوگی۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے2لاکھ طلباء اور 2 ہزار ٹیچر کی ٹریننگ بھی کی جائے گی۔ ڈیجیٹل صحافت کے فروغ کے لیے10 آرگنائزیشن کے لیے ہزار سکالرشپ دیئے جائیں گے۔گوگل ٹیم نے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور جیسا شہر نہیں دیکھا تاریخ اور ثقافت کا امتزاج ہے۔ 2026کو یوتھ کا سال قرار دینے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
آئی جی سندھ نے مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول کی سیکیورٹی واپس لینے پر لاعلمی کا اظہار کر دیا

31/01/2026
31/01/2026

خیبر پختونخوا میں نمبر پلیٹوں کی نیلامی۔۔۔ وزیر 1 نمبر پلیٹ سب سے مہنگی ایک کروڑ 50 لاکھ روپے میں نیلام
شہر کے نشتر ہال میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں کروڑوں روپے میں نمبر پلیٹس فروخت کردی گئیں۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے چوائس نمبر پلیٹس کی الاٹمنٹ کے لیے جاری نیلامی میں اب تک ’’وزیر 1‘‘ کو سب سے زیادہ بولی دیکر خریدا گیا۔ وزیر 1 نمبر پلیٹ ایک کروڑ 50 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔
’آفریدی 1‘ کو دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ بولی پر خریدا گیا، مذکورہ نمبر پلیٹ ایک کروڑ 40 لاکھ پچاس ہزار روپے میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے خریدلی۔ نیلام شدہ نمبر پلیٹس میں تیسری سب سے زیادہ بولی بانی پی ٹی آئی کے نام سے مشابہت والی ’خان 1‘ پر لگائی گئی جسے ایک کروڑ 11 لاکھ روپے میں وزیرستان سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے نیک محمد خان نے خرید لیا۔
804 نمبر پلیٹ آکشن سے نکال دی گئی، زرداری، شریف، قومی کرکٹرز کے نام کی نمبر پلیٹس اگلی بولی میں آئیں گی۔

31/01/2026

(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ طویل عرصے سے غیر استعمال شدہ موبائل سمز کو بند کیا جا سکتا ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ موبائل آپریٹرز کو اختیار حاصل ہے کہ وہ ایسی سمز کو بلاک کر دیں جن پر گزشتہ چھ ماہ کے دوران کسی قسم کی کال، پیغام یا انٹرنیٹ ڈیٹا استعمال نہ ہوا ہو۔ واضح کیا گیا ہے کہ 180 دن تک مکمل طور پر غیر فعال رہنے والی سمیں اس کارروائی کی زد میں آئیں گی۔پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سمز کو باقاعدگی سے استعمال میں رکھیں تاکہ بلاک ہونے سے بچا جا سکے۔

🇵🇰

31/01/2026
02/06/2023

سوات:سوات کے لئے بڑا اعزاز، ٹیبل ٹینس کھلاڑی شاہ خان نےنشنل گیمز میں 3 گولڈ میڈلز جیت لئے۔سوات کے علاقہ بریکوٹ سے تعلق رکھنے والے ٹیبل ٹینس کے سٹار کھلاڑی شاہ خان جس نے پاکستان کے لیے متعدد اعزازات حاصل کیے ہیں نے حالیہ کوئٹہ میں جاری 34 نیشنل گیمز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گولڈ میڈلز جیت لئے ہے جوسوات کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے شاہ خان نے اپنی جیت کا سہرا اپنے کوچنگ ماسٹر آظہر خان کے نام کیا.

Address

Saidu Sharif Road Barikot
Swat
19200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Barikotnewsofficial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Barikotnewsofficial:

Share