15/08/2025
نہایت افسوس کے ساتھ سوات، باجوڑ اور بونیر (خیبرپختونخوا) میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے بے شمار گھروں کو ملیا میٹ کر دیا، کھیت و کھلیان بہا دیے، اور درجنوں قیمتی جانیں ہم سے جدا کر دیں۔ یہ آفت نہ صرف مالی نقصان کا باعث بنی بلکہ سینکڑوں خاندان بے گھر ہو کر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
تاران ويلفر ارگنازیشن اینڈ بلڈ سوسائٹی کے تمام ممبرز ، اور انتظامیہ اس دکھ کی گھڑی میں اپنے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم اپنے ممبرز اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ متاثرین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور اپنی استطاعت کے مطابق ان کی مدد کریں۔
ہم بارگاہِ الٰہی میں دستِ دعا بلند کرتے ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ:
جان بحق ہونے والے تمام افراد کو شہادت کا اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند کرے۔
لواحقین کو صبر و حوصلہ اور ہمت عطا کرے۔
متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد بحالی کی راہیں کھول دے۔
وہ جوان اور ادارے جو خدمتِ خلق میں مصروف ہیں، ان کی محنت قبول فرمائے اور انہیں جزائے خیر عطا کرے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲