Swat1news

Swat1news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Swat1news, Media/News Company, Swat.

ملاکنڈ سوات موٹر وے ٹنل 3 کے اندر کوسٹر بریک فیل ہونے سے الٹ گئی ۔۔ 20 افراد زخمی جن میں مرد خواتین اوربچے بھی شامل ہیں ...
29/07/2026

ملاکنڈ سوات موٹر وے ٹنل 3 کے اندر کوسٹر بریک فیل ہونے سے الٹ گئی ۔۔ 20 افراد زخمی جن میں مرد خواتین اوربچے بھی شامل ہیں ۔۔ زخمیوں کو بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔۔ جبکہ 3 زخمیوں کو مردان ہسپتال بھیجا گیا ہے ۔۔ بٹ خیلہ ہسپتال لائے گئے زخمیوں کی فہرست یہ ہے ۔۔ ذرائع

موٹر کار اور رکشہ میں تصادم، 5 افراد زخمیبرسوات : خوازہ خیلہ میں موٹر کار اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ افر...
27/07/2026

موٹر کار اور رکشہ میں تصادم، 5 افراد زخمی

برسوات : خوازہ خیلہ میں موٹر کار اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 سوات کے مطابق اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا گیا۔تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، رفتار کو محفوظ حد میں رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔۔

26/07/2026

د سید علی شاہ پہ غم کے را جمع خلک د ھغہ د مغفرت دعا کئ ۔
د ٹولو دے اللہ پاک عزت نصیب کڑی ۔ آمین ۔

د غم خبر
26/07/2026

د غم خبر

آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی جانب سے مطالبات کے حل کی یقین دہانی کے بعد مل...
22/07/2026

آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی جانب سے مطالبات کے حل کی یقین دہانی کے بعد ملک گیر ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد آج رات سے پیٹرول پمپس بند کرنے کی کال واپس لے لی گئی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم

اعلان برائے حصولِ اراضیتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) بحرین کو مدین، ساتال اور بحرین کے علاقوں میں سلاٹر ہاؤس (مذبح خان...
21/07/2026

اعلان برائے حصولِ اراضی

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) بحرین کو مدین، ساتال اور بحرین کے علاقوں میں سلاٹر ہاؤس (مذبح خانہ) کے قیام کے لیے مناسب اراضی کرایہ پر درکار ہے۔

وہ معزز حضرات جو اپنی زمین کرایہ پر فراہم کرنے کے خواہشمند ہوں، براہِ کرم جلد از جلد رابطہ فرمائیں.
ربطہ نمبر:
0344 5063123
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) بحرین

ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف سوات بھر میں آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ تمام بڑے بازار بند رہے، جبکہ تاجر رہنم...
21/07/2026

ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف سوات بھر میں آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ تمام بڑے بازار بند رہے، جبکہ تاجر رہنماؤں نے ٹیکس مسترد کرتے ہوئے حکومت سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں احتجاج مزید تیز کیا جائے گا۔"

حکومت  کا عوام پر  ایک اور وار
10/07/2026

حکومت کا عوام پر ایک اور وار

دعا کی اپیل
08/07/2026

دعا کی اپیل

چپریال میں جنازے کے دوران فائرنگ، پیپلز پارٹی کے سمیع اللہ جاں بحق، ایک شخص زخمیبرسوات مٹہ : ذرائع کے مطابق صدر پیپلز پا...
04/07/2026

چپریال میں جنازے کے دوران فائرنگ، پیپلز پارٹی کے سمیع اللہ جاں بحق، ایک شخص زخمی
برسوات مٹہ : ذرائع کے مطابق صدر پیپلز پارٹی بر سوات سمیع اللہ چپریال میں ایک جنازے میں شریک تھے کہ اس دوران ملزمان نے اچانک فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سمیع اللہ، ساکن چپریال، موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک اور شخص، جو جنازے کے دوران ان کے قریب کھڑا تھا، زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر سیدو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسی طرح سمیع اللہ کے دیرینہ ساتھی نجیب اللہ اور ان کے بڑے بھائی واقعے کی اطلاع ملتے ہی بے ہوش ہو گئے، جنہیں مٹہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ تاہم ڈاکٹرز کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے حوالے سے تاحال دعویداری نہیں کی گئی جبکہ مرحوم سمیع اللہ کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں" واقع کے اطلاع ملتے ہے عوام کے کثیر تعداد ہسپتال پہنچ گئی ہے،جبکہ پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔


Address

Swat

Telephone

+923469439207

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat1news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Swat1news:

Shortcuts

Share