11/10/2025
مدرسہ فرقانیہ سیدو شریف کے مہتمم مولانا محمد الیاس صاحب کی جانب سے سوات کے مختلف فلاحی اداروں کے سربراہان کے اعزاز میں ایک پُروقار عشائیہ و تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں مولانا سلیم خان، محمد عالم، ڈاکٹر شیر باز خان، ریاض احمد، مولانا عبداللہ اور عابد علی جان سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز بھی پیش سے کی گئیں۔
مہمانوں کی طرف سے مولانا سلیم خان صاحب نے مولانا محمد الیاس صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام فلاحی خدمات کے جذبے کو مزید تقویت دیتے ہیں۔ سٹیج کی ذمہ داریاں مولانا نور اللہ سلمہ اللہ نے احسن طریقے سے سر انجام دیے ۔