10/08/2025
غیر دستوری اور غیر منتخب تنظیم کی طرف سے مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں
رکنیت ختم کرنے کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں۔
میں نے کسی بھی جماعتی ذمہ دار کو گالیاں نہیں دی
امیر یو سی دامن کوہ تھری مولانا فضل اللہ نے وصال ثانی اور دیگر ساتھیوں کی جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر بنیادی جماعتی رکنیت معطل کردی
ڈاکٹر اصغر جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام وی سی دامن کوہ تھری
جمعیت علماء اسلام وی سی دامن کوہ تھری کے جنرل اور چیئرمین ڈاکٹر اصغر علی نے وضاحتی بیان میں موقف اختیار کیا ہے کہ دستوری لحاظ سے منتخب امیر مولانا فضل اللہ حنفی ہیں اور میں ڈاکٹر اصغر جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے جماعتی ذمہ داریاں ادا کرتا ہوں
میں نے کسی بھی جماعتی ذمہ دار اور عالم کو گالیاں نہیں دی
سوشل میڈیا پر کمنٹ کے ذریعے بعض ذمہ داروں کو عملی کام کرنے کی طرف متوجہ کیا ہے لہذا یہ گالی اور بے احترامی کے زمرے میں نہیں آتا
وصال ثانی اور دیگر ساتھیوں پر مشتمل تنظیم خودساختہ ہے لہذا خودساختہ،غیر منتخب اور غیر دستوری تنظیم کی شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا جاتا
لہذا جمعیت علماء اسلام وی سی دامن کوہ تھری کے امیر مولانا فضل اللہ حنفی نے دیگر ساتھیوں کی مشاورت سے وصال ثانی اور دیگر رکنیت کو معطل کیا ہے
ہم مرتے دم تک جمعیت علماء اسلام کے ساتھ ہیں
ڈاکٹر اصغر