
29/06/2025
(تخت بھائی پریس کلب سب آفس ٹی ایم اے بلڈنگ)
بی آر ٹی پشاور کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اکرام اللہ جو گزشتہ رات حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے مرحوم کو بعد ازاں مقامی قبرستان سپردِ خاک کر دیا گیا ۔
نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں عمائدین علاقہ نے شرکت کی ۔ وہ خورشید انور مشوانی ، ڈاکٹر سراج ،گھڑی ساز گوہر زمان اور رضوان کے بھائی جبکہ زاہد زرگر ، ڈاکٹر انعام اللّٰہ اور ڈاکٹر حنیف اللّٰہ کے ماموں تھے ۔ رسم قل بروز منگل پبلک پارک تخت بھائی میں ادا کی جائیگی ۔