05/11/2025
تخت بھائی کے معروف تاجر فقیر محمد، اونر (باچا الیکٹرک اسٹور) کے ہونہار فرزند ڈاکٹر محمد حنظلہ نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے MBBS کی ڈگری Ayub Medical College Abbottabad (ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد) سے حاصل کی اور وہاں سے اپنی ہاؤس جاب کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔ طویل محنت، صبر اور دعاؤں کے بعد بالآخر ان کی لگن رنگ لائی اور ڈاکٹر محمد حنظلہ کو FCPS (Specialization) کے تحت Agha Khan University Hospital (آغا خان یونیورسٹی اسپتال) کراچی کے Emergency Medicine Residency Program میں سیٹ مل گیا ہے۔ یہ عظیم کامیابی نہ صرف ان کے والدین اور خاندان بلکہ پورے تخت بھائی کے لیے باعثِ فخر و مسرت ہے۔ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر محمد حنظلہ کو مزید ترقیوں، کامیابیوں اور برکتوں سے نوازے۔ آمین۔