09/10/2025
مردان: ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی اے ایس آئی افسر خان کے بیٹے کو جی ڈی پائلٹ کے طور پر پاکستان ائرفورس میں منتخب ہونے پر مبارکباد
مردان پولیس کے اے ایس آئی افسر خان کے بیٹے ننگیال خان نے سخت محنت، امتحانات اور سلیکشن کے تمام مراحل کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے پاکستان ائرفورس میں بطور جی ڈی پائلٹ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے ننگیال خان اور ان کے والد کو دفتر میں مدعو کر کے دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈی پی او مردان نے کہا کہ پولیس اہلکار اپنی سخت ڈیوٹیوں کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی بہترین تربیت اور انہیں پاکستان کا باوقار، محب وطن اور ذمہ دار شہری بنانے میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ننگیال خان جیسے باصلاحیت نوجوان ہمارے ملک کا فخر ہیں، جو محنت اور جذبے سے ملک و قوم کی خدمت کے لیے دفاعی اداروں کا حصہ بن رہے ہیں۔