25/10/2025
Takht bhai press club registered
شنکر مردان میں منعقدہ سالانہ شنکر فٹ بال ٹورنامنٹ سیزن 4 کا فائنل میچ شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوگیا۔ فائنل میں ٹیم ینگ یونائٹیڈ مردان نے شیخ کلب شنکر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹی کک پر شکست دے کر چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل مردان کے صدر سید باچا مہمند تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں اور جسمانی و ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ انہوں نے منتظمین کو بہترین کھیلوں کا انعقاد کرنے پر مبارکباد دی اور یقین دہانی کرائی کہ اگر پیپلز پارٹی کی اقتدار ائی تو شنکر ایریا میں کھیل کے میدان (سٹیڈیم) کیلیے بھرپور کوشش کرونگا۔ اس موقع پر علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات ابراھیم سید یوسفزئی، میاں عقیل احمد بودلہ اور کھلاڑیوں و شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فائنل میچ کے دوران اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، اور نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر عوام نے خوب داد دی۔