Times Of Takht Bhai

Times Of Takht Bhai Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Times Of Takht Bhai, Digital creator, Khyber Pakhtunkhwa, Takht-i-Bhai.

Times Of Takht Bhai
عوام کی آواز
یہ ایک آزاد اور غیر جانبدار پلیٹ فارم ہے، جہاں آپ کے مسائل، آپ کی آواز اور آپ کی بات براہِ راست متعلقہ اداروں تک پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ ہر شہری کی آواز سنی جائے اور ہر مسئلہ ذمہ دار حلقوں تک پہنچے۔

22/08/2026
تخت بھائی بجلی ٹرپ ہونے کے بعد اچانک ہائی وولٹیج، قیمتی برقی آلات جلنے لگے، شہریوں کا واپڈا حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہت...
22/08/2026

تخت بھائی بجلی ٹرپ ہونے کے بعد اچانک ہائی وولٹیج، قیمتی برقی آلات جلنے لگے، شہریوں کا واپڈا حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ

تخت بھائی کے شہری ایک طرف بدترین لوڈشیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی سے پریشان ہیں تو دوسری جانب بجلی ٹرپ ہونے کے بعد اچانک ہائی وولٹیج میں آنے سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

شہریوں کے مطابق بجلی کی سپلائی اچانک ٹرپ ہونے اور دوبارہ بحال ہونے کے دوران وولٹیج خطرناک حد تک بڑھ جاتا ہے، جس کے باعث گھروں اور دکانوں میں موجود قیمتی ٹی وی، فریج، ایل ای ڈی، پنکھے، کمپیوٹر، چارجرز اور دیگر الیکٹرانکس آلات جلنے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، جس سے شہریوں کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

متاثرہ شہریوں نے واپڈا، پیسکو اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے اچانک ہائی وولٹیج کی وجوہات کا فوری طور پر سراغ لگا کر مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے اور شہریوں کی قیمتی املاک کو مزید نقصان سے بچایا جائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی سہولت ہے، عذاب نہیں؛ متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں، ورنہ عوامی احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔

چارسدہ ۔ شبقدر سروکلے پولیس اسٹیشن کی لائسنس یافتہ پستول پر FIR , ایک سوالیہ نشان؟کل سروکلے تھانے کی حدود میں قلعہ شاہ ب...
22/08/2026

چارسدہ ۔ شبقدر سروکلے پولیس اسٹیشن کی لائسنس یافتہ پستول پر FIR , ایک سوالیہ نشان؟

کل سروکلے تھانے کی حدود میں قلعہ شاہ بیگ تخی کور میں ایک نوجوان جمشید ولد خورشید کے خلاف اسلحہ رکھنے کے الزام میں پرچہ کیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دستیاب اسلحہ لائسنس کے مطابق مذکورہ نوجوان کے نام پر پستول کا باقاعدہ لائسنس موجود ہے، جو 9 جولائی 2026 کو جاری ہوا اور 9 جولائی 2031 تک مؤثر ہے اور نوجوان کے مطابق پولیس اہلکاروں کو موبائل میں دستک ایپ سے ڈیجیٹل لائسنس دیکھایا بھی۔

متعلقہ پولیس اسٹیشن کا مؤقف ہے کہ کارروائی کے وقت نوجوان کے پاس موقع پر لائسنس موجود نہیں تھا، جبکہ مقدمہ درج ہونے کے بعد اس کا بھائی لائسنس لے کر تھانے پہنچا۔

یہاں اصل سوال یہ ہے کہ اگر متعلقہ شخص کے نام پر باقاعدہ اور مؤثر لائسنس موجود تھا تو اس معاملے کی قانونی حیثیت کیا بنتی ہے؟ کیا صرف موقع پر لائسنس موجود نہ ہونے کی وجہ سے مقدمہ درج کرنا ضروری تھا؟ حالانکہ موبائل میں ڈیجیٹل لائسنس دیکھایا گیا ۔

ایک معمولی نوعیت کے معاملے میں سرکاری وقت، پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی، کاغذات اور عدالتی وقت بھی صرف ہوتا ہے۔ اگر بعد میں یہی ثابت ہو کہ اسلحہ واقعی قانونی لائسنس کے تحت تھا تو پھر سوال ضرور اٹھتا ہے کہ کیا اس کارروائی کو کسی بہتر اور کم پیچیدہ طریقے سے نمٹایا جا سکتا تھا؟

عوام قانون کی پابندی چاہتے ہیں، لیکن ساتھ ہی یہ بھی توقع رکھتے ہیں کہ قانون کا نفاذ درست، شفاف اور میرٹ کے مطابق ہو۔

عزیز خان مہمند

تحصیل تخت بھائی میں گیس کی طویل بندش، بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور دیگر بنیادی مسائل نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ اف...
21/08/2026

تحصیل تخت بھائی میں گیس کی طویل بندش، بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور دیگر بنیادی مسائل نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ان مسائل پر عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے نمائندے مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
عوامی مسائل کے حل کے لیے سماجی تنظیمیں، مرکزی انجمن تاجران اور تنظیم تاجران انتظامیہ کے ساتھ میٹنگز کر رہے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ آخر منتخب نمائندوں کی ذمہ داری کون ادا کرے گا؟ اگر عوام کے مسائل پر بھی نمائندے خاموش رہیں تو پھر ان کے انتخاب کا مقصد کیا ہے؟
تخت بھائی کے عوام یہ جاننے کا حق رکھتے ہیں کہ گیس، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کے لیے ان کے منتخب نمائندوں نے آج تک کیا عملی اقدامات کیے ہیں۔ خاموشی مسائل کا حل نہیں، بلکہ عوامی اعتماد کو مزید مجروح کرتی ہے۔

ماشاءاللہ! 💚تحصیل تخت بھائی اور تورڈھیر کے لیے فخر کا عظیم دن! ہمارے علاقے تورڈھیر آدم خان کلے (تحصیل تخت بھائی) کے ہونہ...
21/08/2026

ماشاءاللہ! 💚
تحصیل تخت بھائی اور تورڈھیر کے لیے فخر کا عظیم دن! ہمارے علاقے تورڈھیر آدم خان کلے (تحصیل تخت بھائی) کے ہونہار بیٹے ڈاکٹر جنید احمد ولد شیر حسن خان نے آج باضابطہ طور پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے اپنی ڈگری حاصل کر کے باقاعدہ طور پر آفیشلی ڈاکٹر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ 🩺🎓✨
ڈاکٹر جنید احمد اور ان کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد! اللہ تعالیٰ آپ کو مزید بلندیاں عطا فرمائے اور انسانیت کی خدمت کا بہترین موقع دے۔ آمین 🤲
#تورڈھیر -بھائ #مبارکباد

بونیر میں مفتی فضل غفور صاحب کا اپنے علاقے کے لوگوں کے لئے 12 کروڑ 60 لاکھ کا ’’اپنا گھر‘‘ منصوبہ مکمل کرنا صرف ایک عمار...
19/08/2026

بونیر میں مفتی فضل غفور صاحب کا اپنے علاقے کے لوگوں کے لئے 12 کروڑ 60 لاکھ کا ’’اپنا گھر‘‘ منصوبہ مکمل کرنا صرف ایک عمارت نہیں، بلکہ ایک پیغام ہے––کہ خدمت کے لئے وزارت، پروٹوکول اور کرسی نہیں، سچی نیت، دردِ دل اور اخلاص چاہیے۔

یہ کام نہ ایم اے نے ۔نے کیا، نہ ایم پی اے نے…
نہ وزیر، نہ مشیر، نہ گورنر اور نہ صدر وزیراعظم۔
یہ مشن سرانجام دیا ایک عام سے دکھنے والے، مگر حقیقت میں غیر معمولی عالمِ دین نے۔

علماء کرام کا مقام یہی ہے:
قوم کو سہارا دینا، ہاتھ پکڑ کر امید دلانا، اور کردار سے ثابت کرنا کہ قیادت صرف ناموں اور نعروں سے نہیں، عمل سے بنتی ہے۔

آج سیاسی جماعتیں کبھی ’’قومی خدمت‘‘ کے عنوان سے آتی ہیں، کبھی ’’انقلاب‘‘، کبھی ’’نیا پاکستان‘‘، کبھی ’’ترقی‘‘ کا نعرہ لگا کر وہی چہرے اور وہی عمل قوم کو تھما دیتے ہیں۔
بینر بدل جاتے ہیں، نعرے بدل جاتے ہیں، مگر قوم کا درد اُن کے ایجنڈے میں کبھی شامل نہیں ہوتا۔

لیکن جب ایک عالمِ دین قیادت کرے
تو پھر بجٹ نہیں، برکت چلتی ہے۔
پروٹوکول نہیں، تقویٰ ساتھ ہوتا ہے۔
تصاویر نہیں، تعمیرات نظر آتی ہیں۔

علماء کرام اقتدار کے اصل حق دار اسی لئے ہیں کہ:

وہ قوم کو رب سے جوڑتے ہیں،

خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں،

اور کرسی کو امانت۔

یہ منصوبہ صرف ایک عمارت نہیں––
یہ اعلان ہے کہ جب قیادت ایمان والے کے ہاتھ میں آئے،
تو پھر اللہ تعالیٰ کام ایسے کرواتا ہے کہ پوری حکومتیں بھی وہ نہ کر سکیں۔

میرے الفاظ کا خلاصہ یہی ہے:
جہاں سرمایہ داری ناکام ہو جائے، وہاں امامت کامیاب ہوتی ہے۔
علماء کا کردار زندہ ہے، اور یہی کردار قوم کی اصل ضرورت ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے علماء کو استقامت، اخلاص اور قبولیت عطا فرمائے،
اور ہمارے دلوں سے مصنوعی قیادتوں کے بت توڑ دے۔
آمین۔

پلیز پوسٹ کو آگے شئیر کریں تاکہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہوسکے آواز اٹھائے اپنے لئے اپنے نوجوانوں کے لئے...
18/08/2026

پلیز پوسٹ کو آگے شئیر کریں تاکہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہوسکے
آواز اٹھائے اپنے لئے
اپنے نوجوانوں کے لئے
اپنے علاقے کے لئے

تخت بھائی بار ایسوسی ایشن کے سینئر رکن ارشد علی خان  ایڈوکیٹ اور جاوید خان زرگر کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئی مرحومہ کی ن...
17/08/2026

تخت بھائی بار ایسوسی ایشن کے سینئر رکن ارشد علی خان ایڈوکیٹ اور جاوید خان زرگر کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئی مرحومہ کی نماز جنازہ مورخہ 18 اگست 2026ء بروز منگل بوقت 10 بجے افضل امام کالونی پٹ بابا تخت بھائی میں ادا کی جائیگی

وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹ...
17/08/2026

وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

موبائل صحافیوں پر پشاور اور نوشھرہ میں فوری پابندی لگانی چاہیے جس کو صحافت اور رپورٹنگ کا الف ب معلوم نہیں 1000 روپے کیل...
17/08/2026

موبائل صحافیوں پر پشاور اور نوشھرہ میں فوری پابندی لگانی چاہیے جس کو صحافت اور رپورٹنگ کا الف ب معلوم نہیں 1000 روپے کیلئے کسی پر بھی بے بنیاد الزامات لگا دیتے ہیں اور لوگوں کے درمیان خونی دشمنیاں اور رنجشیں پیدا کردیتے ہیں اجکل نوشھرہ سمیت پورے خیبرپختونخوا میں ایسے صحافیوں کی بھر مار ہیں ایسے لوگ نہ صرف پروفیشنل ڈگری ہولڈر صحافیوں اور رپورٹرز کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں بلکہ صحافت جیسے مقدس پیشے کو بدنام بھی کررہے ہیں جتنے بھی سوشل میڈیا پیجز ہیں اسکے لئے فوری طور پر قانون سازی کی جائے تاکہ غلط اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو فوری قانون کے مطابق سزا ملے ،،،

Address

Khyber Pakhtunkhwa
Takht-I-Bhai
23160

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Times Of Takht Bhai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share