TMN - Talagang Media Network

TMN - Talagang Media Network Talagang number 1 digital platform for news, information and entertainment. Do share your problems and writings about anything.

03/12/2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’’اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجدصاحب‘‘ کی منظوری دے دی

03/12/2025

پنجاب میں بسنت بازی کی مشروط اجازت

03/12/2025

کل صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان چکوال میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کریں گے
اہلیان تلہ گنگ گھبرانا نہیں ہے آس پاس کے اضلاع کی ترقی دیکھ کر ہم خوشیاں منائیں گے

03/12/2025

پنجاب حکومت نے نیو اضلاع مری، کوٹ ادو میں ڈی پی اوز کو تعینات کر دیا
افسوس ضلع تلہ گنگ ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا

03/12/2025

چکوال میں الیکٹرک بسیں چل گئیں مگر ہمارے نمائندے بس شادی اور فوتگی بھگتا رہے ہیں۔

04/11/2025

الحمدللہ ڈھیر مونڈ میں بادل برسنا شروع
مالک تیرا شکر

ہمارے پلیٹ فارم کی جانب سے مختلف شخصیات اور اداروں سے درخواست کی گئی تھی کہ یونیورسٹی آف چکوال سے تلہ گنگ شہر تک بسز چلا...
03/11/2025

ہمارے پلیٹ فارم کی جانب سے مختلف شخصیات اور اداروں سے درخواست کی گئی تھی کہ یونیورسٹی آف چکوال سے تلہ گنگ شہر تک بسز چلائی جائیں تاکہ خاص طور پر جو طالبات وہاں پڑھتی ہیں انکو ہوسٹل میں نہ رہنا پڑے اور سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ مالی طور پر بھی معاونت مل سکے۔
بہت شکریہ یونیورسٹی آف چکوال کی انتظامیہ جنہوں نے ہمارے مطالبے کو پورا کیا اور دی گئی ڈیڈلائن دسمبر سے پہلے ہی یہ کام کر دیکھایا۔ اب ہمارے ضلع تلہ گنگ کی بچیاں اور بچے باآسانی یونیورسٹی تک سفر کر سکیں گے تمام والدین لازمی طور پر اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں گے تب ہی ہم ایک بہتر معاشرہ بن سکیں گے۔
اُمید ہے جلد الیکٹرک بسیں بھی چل جائیں گی جس سے سفر مزید آسان ہو جائے گا ہماری تلہ گنگ اور چکوال کے نمائندوں سے گزارش ہے کہ کم از کم دونوں اضلاع ایک ایک بس یونیورسٹی کے مختص کر دیں تاکہ طلباء و طالبات کو بڑے شہروں کے دھکے نہ کھانے پڑیں۔
ایڈمن ٹی ایم این

31/10/2025

بلدیاتی انتخابات اپریل میں ہونگے۔ پنجاب حکومت

میں آزاد ہوں  میری لڑائی قبضہ مافیا ، کرپشن اور صحافت کا لبادہ اوڑھ کے اپنے غیر قانونی کاروباروں کو تحفظ دینے والوں سے ہ...
30/10/2025

میں آزاد ہوں

میری لڑائی قبضہ مافیا ، کرپشن اور صحافت کا لبادہ اوڑھ کے اپنے غیر قانونی کاروباروں کو تحفظ دینے والوں سے ہے ۔۔۔ تلہ گنگ پریس کلب ایک ادارہ تھا جس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا آپ صرف ایک نظر دوڑائیں اچھے لوگ بھی ہیں کام کرنے والے لیکن افسوس کہ وہ اچھے لوگ ان برے لوگوں میں گم ہو چکے ہیں میں نے ہمیشہ آواز اٹھائی کہ پریس کلب کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے ہم کسی کے بھائی ، بیوی اور رشتہ داروں کی کرپشن کو چھپانے کیلے صحافت نہیں کر رہے اگر ہم اپنے کسی صحافی کی کرپشن پر نہیں بول سکتے تو پھر ہمیں پٹواریوں ، ٹھیکیداروں اور انتظامیہ کی کرپشن پر بولنے کا کوئی حق نہیں ہم رشوت کو غلط نہیں کہہ سکتے بس یہی میرا قصور ہے تلہ گنگ میں کوئی ایک ایسی تنظیم بتائیں جس کا عہدہ اس شحض کے پاس نہ ہو مجھے صرف اتناپتہ ہے کہ جس دن اللہ کی پکڑ آئے گی اس دن تمھیں کسی عہدے نے نہیں بچانا جیسے اسٹنٹ کمشنر وسیم خان کے وقت ہوا تھا پورا شہر تماشہ دیکھ رہا تھا آج افسوس کے ساتھ پورا تلہ گنگ پریس کلب یرغمال ہو چکا ہے صدر وہ ہے جس کے پاس اخبار نہیں اور سیکرٹری پرنٹ وہ ہیں جو الیکٹرانک میڈیا کا چینل رکھے ہوئے ہیں پریس کلب کے الیکشن ایسے ہوتے ہیں کہ دکانوں پر کام کرنے والے بھی ووٹ دیتے ہیں آپ کے خاندان پر کسی ہر پرچہ ہو تو اس کا چچا ماما صحافی بن جاتا ہے اور اس کو راتو رات پریس کلب کی رکنیت مل جاتی ہے میں سچ میں بہت خوش ہوں کہ میں آزاد ہو گیا ہوں باقی مجھ سے بہت سو کو اختلاف ہونگے لیکن میں نے حق بات کی ہے اور ڈنکے کی چوٹ پر کی ہے میں نے صحافت کی ہے بدمعاشی نہیں میں نے صرف تلہ گنگ پریس کلب کو آئین کے مطابق چلایا جائے لیکن کیا کریں حق بولیں تو پرائیوٹ ہسپتال ، پرائیوٹ لیبارٹریاں اور میڈیکل سٹور بند ہوتے ہیں انشاء اللہ میرے لئے اللہ کافی ہے

آج سی ای او تعلیم تلہ گنگ محمد عیسیٰ لالی نے گورنمٹ ہائی سکول ڈھیر مونڈ کا وزٹ کیا اس موقع پر انکے ساتھ تمام ضلعی افسران...
28/10/2025

آج سی ای او تعلیم تلہ گنگ محمد عیسیٰ لالی نے گورنمٹ ہائی سکول ڈھیر مونڈ کا وزٹ کیا اس موقع پر انکے ساتھ تمام ضلعی افسران موجود تھے۔
اس موقع پر ڈھیر مونڈ ویلفیئر سوسائٹی اور سابقہ طالب علموں کی مدد سے لگائے گئے سولر سسٹم کا بھی افتتاح کیا گیا، اس تقریب میں ضلعی افسران، اہل علاقہ، تمام اساتذہ، تمام طالب علم اور خصوصی طور پر سینئیر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فاروق اعوان لاوہ نے بھی شرکت کی۔
سی ای او صاحب کی جانب سے تمام سکول انتظامیہ کو سراہا گیا اور مزید بہتری کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی صاحب نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو پاسپورٹ آفس کے قیام کے لیے خط ارسال کر دیا — یہ کاوش ...
28/10/2025

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی صاحب نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو پاسپورٹ آفس کے قیام کے لیے خط ارسال کر دیا — یہ کاوش ملک حسن سردار ڈھیرمونڈ کی انتھک محنت اور عوامی خدمت کا نتیجہ ہے۔

عوامی سہولت اور ترقی کی جانب ایک اور مثبت قدم — ان شاءاللہ جلد خوشخبری ملے گی۔ 🇵🇰✨

27/10/2025

یاد رہے جب تلہ گنگ ضلع بنا تھا تو اس وقت جلسے کا پی ٹی آئی/حکیم نثار گروپ نے بائیکاٹ کیا تھا۔
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

Address

Talagang

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TMN - Talagang Media Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share