
29/06/2025
29 ذوالحج، 25جون 2025
“رفیق میڈیکل سنٹر کا شاندار افتتاح”
تلہ گنگ کی تاریخ میں پہلی بار جدید ترین مشینری اور تجربہ کار ڈاکٹرز کی ٹیم کے ساتھ جدید طرز تعمیر اور مکمل سہولیات سے آراستہ رفیق میڈیکل سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔
باضابطہ افتتاح معروف چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ارشد ملک اور سی ای او رفیق میڈیکل سنٹر ملک شبیر الحسن اور ڈائریکٹر رفیق میڈیکل سنٹر ذیشان علی کے دست مبارک سے کیا گیا۔
پروقار افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔
تقریب میں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ارشد اعوان، ڈاکٹر فاروق الحسن، ڈاکٹر کاشف نواز، سینئر نائب صدر سوشل ویلفیئر کونسل تلہ گنگ رانا مرتضیٰ حیدر ، شیخ عبدالمجید، ملک غلام عباس ( نائب صدر انجمن) نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
ڈاکٹر ارشد ملک، ملک عاصم رشید اور ملک عمران کریم نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جدید طرز تعمیر کے حامل رفیق میڈیکل سنٹر کی بلڈنگ سمیت جدید مشینری، تجربہ کار ڈاکٹرز کی ٹیم، جدید طریقہ علاج اور ہاسپٹل میں موجود سہولیات پر تفصیل سے روشنی ڈالی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف سماجی شخصیت ملک ندیم اختر نے احسن انداز میں سرانجام دیئے۔
رفیق میڈیکل سنٹر میں اسکن استیھٹک فزیشیئن، چائلڈ اسپیشلسٹ اور کارڈیالوجسٹ پر مشتمل ڈاکٹرز کی ماہر ٹیم ہمہ وقت موجود رہے گی۔
افتتاحی تقریب میں ڈاکٹرز، وکلاء، تاجروں، انجمن بہبودی مریضاں، سوشل ویلفیئر کونسل اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی۔
علامہ قاری احمد کی اختتامی دعا کے بعد پرتکلف ضیافت سے شرکاء کی تواضع کی گئی۔
شہر تلہ گنگ کی عوام کیلئے رفیق میڈیکل سنٹر ( ہسپتال ) کسی نعمت سے کم نہیں۔ ہسپتال کی تمام تر مشینری و آلات بیرون ملک سے امپورٹ کی گئیں۔
ڈاکٹر زوئلا اشتیاق (استیھٹک فزیشئن) کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کا جذبہ لئے اپنے علاقہ کے لوگوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔