16/11/2025
شہدائے پاکستان کو سلام تلہ گنگ کے گاؤں سگھر کا منفرد خراجِ عقیدت
تلہ گنگ کے تاریخی گاؤں سگھر میں عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک شاندار یادگارِ شہداء تعمیر کرکے ایک مثال قائم کر دی
14 نومبر کو اس یادگار پر جذبۂ حب الوطنی سے سرشار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں معززینِ علاقہ سمیت ہر طبقے سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
شرکاء نے مادرِ وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو دل سے سلام پیش کیا
سگھر شہداء اور غازیوں کی دھرتی
یہ گاؤں پاکستان کی حفاظت میں اپنا حصہ ڈالنے والوں کا مرکز سمجھا جاتا ہے
30 بہادر سپوت شہید
25 پاک آرمی
5 پاک فضائیہ
766 غازی
جو پاک فوج پاک فضائیہ اور پاک بحریہ میں مختلف ادوار میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں
یہ اعداد صرف نمبر نہیں بلکہ سگھر کے سینے پر سجے تمغے ہیں
تقریب کی نمایاں جھلکیاں
ورثائے شہداء میں اعزازی شیلڈز تقسیم
پورا گاؤں وطن سے محبت کے ایک پیغام میں یکجا
شہداء کی قربانیوں کا شاندار اعتراف
دل کو چھو لینے والے جملے
میں نے اکہتر کی جنگ لڑی ہے اور آج بھی وطن کے لئے جان دینے کو تیار ہوں
نائیک (ر) غلام محمد
ہم نے عوام کے تعاون سے اپنے گاؤں میں یادگارِ شہداء تعمیر کی
چیف وارنٹ آفیسر (ر) ملک ملازم حسین
سگھر ہمارے شہداء اور غازیوں کی پہچان ہے آج بھی 700 کے قریب غازی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
صوبیدار (ر) اعجاز حسین
یہ تقریب صرف ایک یادگار کی رونمائی نہیں تھی یہ سگھر کے باسیوں کی حب الوطنی اتحاد اور اٹل عزم کا عملی ثبوت تھی
سگھر بہادری قربانی اور وفا کی زندہ داستان